آپ کو اپنے اثرات کی پیمائش کرنا کیوں ضروری ہے

اچھے اثرات کی تشخیص آپ کو بتا سکتی ہیں کہ دوسروں کے مقابلے میں آپ کی کونسی سرگرمیوں نے بہتر کام کیا۔ یہ آپ کو ان چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتی ہے جن سے واقعی فرق پڑتا ہے اور ادراک دیتی ہے کہ مستقبل میں آپ کو کیا تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔

پیمائش ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک حصہ ہے۔ اس سے ہمیں خود کو اور آس پاس کی دنیا کو سمجھنا ممکن ہوتا ہے۔ آپ کے پروگرام، سرگرمی، یا سوشل میڈیا کیمپین کے اثرات کو سمجھنے کے لیے بھی پیمائش کاری ضروری ہے — تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ آپ کے کتنے اور کیسے کام سے لوگوں، گروہوں، تنظیموں یا معاشروں میں فرق پڑ رہا ہے۔

ممکن ہے کہ آپ کو مثبت یا منفی نتائج کا خاطر خواہ احساس ہو جائے، مگر صرف اثرات کا مناسب تجزیہ و تخمینہ ہی آپ کی کام کی خوبیوں اور خامیوں کی جامع شناخت کر سکتا ہے۔ آپ کی سرگرمی کے آن لائن یا آف لائن، سادہ یا پیچیدہ، سستی یا مہنگی ہونے سے بالاتر اثر کے تجزیات اہم ہیں۔

خواہ یہ اثر بڑا ہو یا چھوٹا، طویل مدتی ہو یا مختصر مدتی، مثبت ہو یا منفی، دانستہ ہو یا نادانستہ، آپ کو کئی وجوہات کے باعث یہ معلوم ہونا چاہیے۔

1.  مستقبل کے لئے اسباق

اچھی طرح تیار کردہ اثر کے تجزیات آپ کو یہ سمجھنے کے قابل بناتے ہیں کہ آپ کی سرگرمی کے کون سے عوامل دیگر سے بہتر کام کر رہے ہیں اور کچھ حد تک اس کی وجہ بھی معلوم ہو جاتی ہے۔ اس سے آپ کی ان چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے کی اہلیت بڑھے گی جو واقعی اہم ہیں اور آپ کو معلوم ہو گا کہ آپ کو مستقبل میں کیا تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

مثال کے طور پر، فرض کریں کہ آپ وڈیوز اور انفوگرافکس دونوں کو استعمال کرتے ہوئے غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی ایک سوشل میڈیا کیمپین چلا رہے ہیں۔ اثر کے تجزیہ و تخمینہ سے آپ کو یہ معلوم کرنے میں مدد ملنا ممکن ہے آیا کہ انفوگرافکس زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا اور آپ کے پیغامات کو ویڈیوز سے زیادہ واضح طور پر مواصلت کیا۔ اس سے آپ کو یہ بھی معلوم ہوسکتا کہ سامعین میں سے کچھ لوگوں نے ویڈیو میں موجود عناصر سے ناراضگی یا ناگواری محسوس کی کیونکہ کچھ مخصوص تصاویر یا زبان اُن کی ثقافت کے لئے نامناسب تھیں۔ آپ یقیناً ان غلطیوں کو درست کیے بغیر اس طرح مزید ویڈیوز تیار کرنا نہیں چاہیں گے!

واضح اور جامع معلومات سے متعلق آپ کی کیمپین کے کون سے عناصر نے اچھی طرح سے کام کیا اور کن عناصر نے اتنا اچھا کام نہیں کیا، یا اس سے کوئی نقصان دہ اثر بھی پڑا، مستقبل میں زیادہ مؤثر کیمپین تیار کرنے کے لئے یہ تشخیص انتہائی اہم ہے۔ اس سے آپ کو ایسے کاموں سے گریز کرنے میں مدد مل سکتی ہے جن کا کوئی اثر نہیں ہے یا بدتر ہے، اس کے غیر متوقع نتائج ہو سکتے ہیں۔

2۔ وقت اور وسائل بچائیں۔ 

اثر کے تجزیات یہ یقینی بنانے میں مدد دے سکتے ہیں کہ آپ کا وقت اور پیسہ صحیح جگہ خرچ ہو رہا ہے۔ ممکن ہے کہ آپ یہ دریافت کریں کہ، مثال کے طور پر ویڈیوز انفوگرافکس کے مقابلے میں کم مؤثر تھیں، باوجود اس کے کہ یہ تیار و پیش کرنے میں زیادہ مہنگے اور وقت طلب تھے۔ اس معلومات کی بنا پر، آپ مستقبل میں اسی طرح کی ویڈیوز تیار کرنے سے گریز کرنا چاہیں گے، اور اس کے بجائے اپنے وقت اور وسائل کا زیادہ تر تناسب مزید انفوگرافکس تیار کرنے میں یا مختلف اقسام کی ویڈیوز تیار کرنے میں صرف کریں گے۔ مختصراً یہ کہ اثرات کی تشخیص آپ کی سرمایہ کاری کے منافع کو زیادہ سے زیادہ کرنے میں مددگار ہوسکتی ہے۔

3. فنڈنگ کا حصول آسان بنائیں۔

اثرات کے تجزیات آپ کو جاری فنڈنگ کے تحفظ اور یہاں تک کہ نئے عطیہ دہندگان کو مائل کرنے میں بھی مدد دے سکتے ہیں۔ اپنے اثر کا ثبوت فراہم کرنے کے قابل ہونے سے آپ کو اپنے پروگرام کا اثر اور قدر بہتر طور پر ظاہر کرنے اور پراجیکٹ مینیجمنٹ اور محاسبے کی اپنے اہلیت کا مظاہرہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ عطیہ دہندگان کو عام طور پر دوسروں— اپنے مالکان، سرکاری محکموں، یا مخیر حضرات کو اپنی سرمایہ کاری کا جائر جواز پیش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اثرات کی تشخیص انہیں ایسا کرنے کے لیے مدد کرتی ہیں۔ تدریجی طور پر عطیہ دہندگان کو پروجیکٹس کی تجاویز کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اثرات کی تشخیص و تخمینہ کو شامل کر سکیں، جس پر فنڈنگ کے لئے غور کیا جائے گا۔

4. سماجی تبدیلی کے محرک بنیں۔

اثر کے تجزیات انتہائی مؤثر ہو سکتے ہیں کیوں کہ وہ یہ ثبوت فراہم کرتے ہیں کہ آپ کسی اہم سماجی مسئلے کے حل میں اپنا حصہ ڈالنے کے قابل ہیں۔ اس ثبوت کو دوسروں کو یہ ظاہر کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے کہ آپ جو کچھ کرتے ہیں اس سے فرق پڑتا ہے، اور آپ کی تنظیم سے آگے کم سے کم چار طریقوں سے مثبت اثر ڈال سکتا ہے:

  • دیگر سیاق و سباق میں، اسی نوعیت کا کام کرنے کی خواہش رکھنے والے دیگر افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔ 
  • یہ اہم سماجی مسائل سے نمٹنے کے لیے، آپ کے جیسے پروجیکٹس کی ضرورت کے بارے میں شعور اجاگر کرسکتا ہے۔ 
  • پالیسی میں تبدیلی کے لیے یہ وکالت کا ایک کارآمد ٹول ثابت ہوسکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ یہ ظاہر کر سکیں کہ آپ کی مہم کے باعث سماجی میڈیا کے صارفین کی جانب سے آن لائن غلط معلومات کے حصول میں کمی آئی ہے، تو اس ثبوت کو آپ کی طرح کے پروگرامز کے لئے مزید سرکاری و نجی سرمایہ کاری کے حصول کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 
  • اثرات کی تشخیصیں آپ کو آپ کے ملک میں اور بیرون ملک موجود ایسے افراد کے بڑے نیٹ ورک کا حصہ بننے میں بھی مدد دے سکتی ہیں جو اسی طرح کی پالیسی میں تبدیلیوں کی وکالت کرتے ہیں۔ یہ نتیجے میں آپ کی ساکھ بڑھانے کا باعث ہوسکتا ہے اور طویل مدّت میں، فنڈز اکٹھا کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کے لئے زیادہ دلچسپ اور زیادہ اہم پروجیکٹس پیش کرنے کے لیے آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کا باعث ہوسکتا ہے!

پروفیسر گریگ بارٹن اور ڈاکٹر میٹیو ورگانی، الفریڈ ڈیکن انسٹی ٹیوٹ فار سٹیزن شپ اینڈ گلوبلائزیشن، ڈیکن یونیورسٹی کے تعاون سے

فیس بک پر ہماری کمیونٹی میں شامل ہوں

مشغول رہیں اور ہمارے فیس بک پیج کے ذریعہ ہماری وسیع تر کمیونٹی میں شامل ہوں

Go to Facebook