گرافکس خود بنائیں بالکل مفت

زبردست بصری مواد بنانے کے مفید اور مفت وسائل۔

اچھی تصاویر کی آن لائن اہمیت ہوتی ہے

بصری تصاویر توجہ حاصل کرتی ہیں! سوچیں کہ جب آپ اپنے سوشل میڈیا فیڈ پر اسکرولنگ کر رہے ہوں یا محض کوئی اخبار پڑھ رہے ہوں، تو اس دوران کیا چیز آپ کی توجہ کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔ یہ مخصوص تصاویر ہوتی ہیں، ٹھیک؟ گرافکس، فوٹوگرافس، اور اشتہارات۔ اپنے پیغام کو بے شمار پیغامات جو کہ آپ کے سامعین روزانہ دیکھتے ہیں، ان سے الگ نمایاں کرنے کے لیے آپ کو اچھی تصاویر کی ضرورت ہے۔

تصاویر درج ذیل کر سکتی ہیں:

  •           خیالات، سادہ ہوں یا پیچیدہ، چند لفظوں میں بتانے کے لیے مدد کریں
  •           اپنے مواد کو پیشہ ورانہ اور مستند بنائیں
  •           آپ کیا کہہ رہے ہیں ایسے کہیں کہ لوگ آپ کو یاد رکھیں
  •           لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ آپ کی معلومات کو دوسرے لوگوں سے شیئر کریں

تصاویر کے بغیر بہت سا متن بھی بہت بیزار کن ہوتا ہے! یہ بالکل ایسی کتاب یا میگزین کی طرح ہے جس میں کوئی تصویر نہیں ہو۔ کامیاب آن لائن رابطہ کاری کے لیے آپ کو بِلاشبہ تصاویر کی ضرورت ہوتی ہے۔ طاقتور کہانیاں سُنانے کے لئے الفاظ اور تصاویر مل کر کارگر ہوتے ہیں۔ 

مواد تیار کرنے کے ٹولز

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اگر آپ ڈیزائنر نہیں ہیں یا آپ کے پاس کوئی تکنیکی مہارت حاصل نہیں ہے۔ آپ آن لائن زبردست تصاویر تیار کر سکتے ہیں۔ ہر کسی کے لیے مخصوص پروگراموں سے زبردست تصاویر بنانا بہت آسان ہے۔

آپ کے منتخب کرنے کے لیے ان پروگرامز کے پاس بہت سے ٹیمپلیٹس ہوتی ہیں۔ اکثر بہت سے انتخاب ایسے ہوتے ہیں کہ آپ کو جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے، اُس کا انتخاب کرنا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔ وہ پروگرام آپ کے لئے اچھے خیالات تجویز کریں گے۔

خوشخبری یہ ہے: یہاں مواد تیار کرنے کے ایسے ٹولز موجود ہیں جو سیکھنے میں آسان اور بالکل فری ہیں! جی ہاں، درست، یہ بالکل فری ہے۔ بہت سے چھوٹے کاروبار اور تنظیمیں جو گرافک ڈیزائنر کے متحمل نہیں ہوسکتے، ان کو استعمال کرتے ہیں۔

ان میں بعض 14 دن کی آزمائشی مدت کے لئے مفت ہوتے ہیں۔ تو پھر آپ کو سائن اپ اور ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔

جبکہ دیگر پروگرام انفرادی استعمال کے لیے مفت ہوتے ہیں، لیکن بڑی تنظیموں کو ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔

بعض اوقات یہ ٹولز آپ کے استعمال پر انحصار کرتے ہوئے مفت ہوتے ہیں۔ آپ کو ادائیگی صرف اس صورت میں کرنا پڑے گی جب آپ ان کا بہت زیادہ استعمال کریں گے۔

آپ ان ٹولز کی مدد سے مختلف قسم کا بہت سا مواد تیار کرسکتے ہیں، اس میں شامل ہیں:

  •           پریزنٹیشنز
  •           فلائرز 
  •           پوسٹرز 
  •           سوشل میڈیا کے لئے رکھے گئے سائز کی تصاویر جو کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اچھی نظر آئیں گی۔ 
  •           ہیڈرز
  •           لوگوز
  •           اینی میشنز
  •          انفوگرافکس
  •           سرویز— گوگل سروے یا سروے منکی استعمال کریں 
  •           میمز
  •           GIFs

کسی بھی چیز کو مفت آن لائن استعمال کرنے کا خطرہ

  • – یہ معلوم کرلیں کہ کچھ استعمال کرنے سے پہلے وہ مفت کیوں ہے۔ آن لائن سروسز مفت ہونے کی دو اہم وجوہات یہ ہیں: 1) زیادہ سے زیادہ صارفین کو راغب کرنا تاکہ مشتہرین زیادہ ادائیگی کریں؛ 2) دوسرے کاروباروں کو فروخت کرنے کیلئے صارفین کی معلومات حاصل کرنا۔
  • – لہذا مفت کچھ بھی استعمال کرنے سے پہلے ہمیشہ ایک تلاش کرلیں۔ ٹائپ کریں "why is [name of site] free?”
  • – اس ویب سائٹ پر رازداری کی پالیسیاں پڑھیں۔ 
  • – اپنی ڈیوائس پر رازداری کی ترتیبات دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ آپ کون سی معلومات شیئر کریں گے۔
  • -دو مرتبہ چیک کریں کہ آیا جو کام آپ تیار کریں گے، وہ خودکار طریقے سے عوامی طور پر شیئر کیا جا سکے گا۔ 
  • – اپنے ساتھیوں اور دوستوں سے پوچھیں کہ کیا وہ اس مفت ٹول کو استعمال کرنے کے کسی خطرے کے بارے میں کچھ جانتے ہیں۔

اپنے تصویری ذرائع کو کریڈٹ کریں۔

آپ اپنی اصل تصاویر آن لائن استعمال کرسکتے ہیں یا دوسرے لوگوں کی جانب سے تیار/تخلیق کردہ تصاویر استعمال کرسکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر اتنی زیادہ فوٹوگرافس اور بصری امیجز موجود ہیں کہ دیگر افراد کی تصاویر استعمال کرنے کا عمل سستا، تیز اور آسان ہو سکتا ہے۔

مفت تصاویر کے ذرائع میں امیج لائبریریز، سوشل میڈیا پر موجود فوٹوگرافس اور کئی ویب سائٹوں سے قابل حصول فوٹوگرافس شامل ہیں۔ مگر یہ یقینی بنائیں کہ آپ کو ان کے استعمال کی اجازت حاصل ہے۔ سائٹ پر اجازت چیک کریں یا مالک کو ای میل کریں۔

انٹرنیٹ پر ہمیشہ یہ بیان کریں کہ تصاویر آپ کو کہاں سے حاصل ہوئیں، چاہے وہ مفت ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ اہم ہے کیونکہ:

  •           اسے وسیع طور پر درست کام کرنا سمجھا جاتا ہے۔ ہر فرد اپنے کام کے کریڈٹ کا مستحق ہوتا ہے۔ 
  •           یہ آپ کے سامعین کو بتاتا ہے کہ آپ تصاویر چوری نہیں کر رہے، اور ان کا اعتماد حاصل کرتے ہیں۔          اس کا مطلب ہے کہ آپ اس حوالے سے ایماندار ہیں کہ آپ کہاں سے معلومات حاصل کرتے ہیں۔ 

امیجز (تصاویر) کے لیے کریڈٹ کیسے دیں

درج ذیل فارمیٹ کو استعمال کریں تصاویر جو آپ استعمال کریں، اس کے ہمیشہ زیریں دائیں طرف اس کو چسپاں کریں۔ اس کا فانٹ سائز 10 پوائنٹ سے کم نہیں ہونا چاہیئے۔ بذریعہ [source link]

یا تصویر منجانب [Photographer name] بذریعہ [Source link] کاپی رائٹ – فری اپنے نام سے پُر کریں یا اپنی تنظیم کے نام سے اگر یہ کام آپ کا ہو۔ بصورت دیگر، لوگ تعجب کریں گے کہ یہ کہاں سے آئی ہے۔ اس بارے میں مزید معلومات کے لیے کہ تصاویر کے ماخذ کو کیسے شناخت اور ان کو کریڈٹ کیا جاسکتا ہے یہاں کلک کریں۔ 

ہمارا تجویز کردہ ٹول

کئی مفت، آن لائن مواد کی تخلیق کے ٹولز دستیاب ہیں۔ ہمارا پسندیدہ انتخاب Canva (کینوا) ہے۔

ہم Canva پسند کرتے ہیں کیوں کہ:

  •           یہ سیکھنے اور استعمال کرنے میں آسان ہے۔ 
  •           مختلف فارمیٹس کے لئے اس میں بہت سی مختلف ٹیمپلیٹس ہیں۔ 
  •           اس کو ٹیمپلیٹ کے نئے انتخابات کے ساتھ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ 
  •           یہ آپ کے ڈیزائن کی مکمل شکل و صورت اور احساس کو منتخب کرسکتا ہے۔ 
  •           ٹیموں میں آپ کو کام کرنے دیتا ہے، تاکہ دیگر لوگ آپ کے کام پر تبصرے کر سکیں۔ 
  •           آپ کے پروجیکٹس آپ کے اکاؤنٹ میں رکھتا ہے تاکہ آپ ہر مرتبہ انہیں موافق بنا سکیں۔ 

آپ Canva استعمال کرتے ہوئے یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ کا تخلیق کردہ ہر پیغام برینڈڈ ہو اور یکساں نظر آئے، تاکہ لوگوں جان لیں کہ یہ پیغام آپ کی تنظیم سے آیا ہے۔ ایک واضح اور یکساں جھلک اور احساس، لوگوں کو آپ کے گروپ سے واقف ہونے اور معلومات کا نوٹس لینے میں مدد دیتا ہے۔ اگر یہ یکساں نظر نہ آئے، تو ممکن ہے کہ لوگ اسے فوراً آپ کے گروپ سے لنک نہ کرسکیں۔

اپنے ٹولز کو استعمال کرنے سے قبل ہمیشہ ان کی تحقیق کر لیں۔ ہمہ وقت نئے ٹولز تیار کیے جا رہے ہوتے ہیں۔ ممکن ہے کہ آپ کو کوئی نیا مل جائے جو آپ کو زیادہ پسند ہو۔ اور دیگر افراد سے بھی مشورے اور تجاویز لیں۔

آن لائن تجاویز اور تدابیر سیکھیں

شروعات کرنے میں آپ کی مدد کے لیے کینوا ویب سائٹ پر بہت سے مختصر وڈیو ٹیوٹوریل موجود ہیں۔

ہم کینوا ڈیزائن سرکل میں شامل ہونا بھی تجویز کرتے ہیں، جو کہ ایک نجی فیس بُک گروپ ہے، جہاں آپ سوالات پوچھ سکتے ہیں اور کینوا سے چیزیں تخلیق کرنے کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔ دوسرے لوگوں کے پوسٹ کردہ سوالات اور ان کے جوابات اور ان کے متاثر کن کام کو دیکھنا بھی بہت دلچسپ ہوتا ہے۔  کینووا ٹیم بھی اس گروپ میں شامل ہے، اور وہ اکثر اپنی تجاویز اور اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہیں۔

سب سے اہم نکتہ، پہلا قدم اٹھانا اور شروعات کرنا ہے۔ آپ بہت جلد سیکھ لیں گے۔ اس سائٹ کو بآسانی استعمال کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

فیس بک پر ہماری کمیونٹی میں شامل ہوں

مشغول رہیں اور ہمارے فیس بک پیج کے ذریعہ ہماری وسیع تر کمیونٹی میں شامل ہوں

Go to Facebook