ڈیجیٹل خواندگی: جعل سازی کو کیسے روکیں
سول سوسائٹی تنظیم کے ایک رہنما کی حیثیت سے، آپ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کچھ نہ کچھ کرسکتے ہیں۔ یہ آرٹیکل غلط معلومات اور جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اہم نکات فراہم کرتا ہے۔
صحافیوں کو اس بات کی تربیت دی جاتی ہے کہ وہ کچھ بھی شائع کرنے سے پہلے اس بات کا تعین کرتے ہیں آیا کہ معلومات حقیقی ہے یا نہیں۔ عام شہریوں کو عام طور پر یہ تربیت حاصل نہیں ہوتی، لیکن انہیں اپنی انگلیوں سے اشاعت کرنے کی غیر معمولی طاقت حاصل ہے۔ انٹرنیٹ کی وسیع پیمانے پر رسائی، سوشل میڈیا کی رفتار کے ساتھ ملنے کا مطلب، یہ ہے کہ غلط معلومات جنگل کی آگ کی طرح پھیل سکتی ہیں، اور بعض اوقات تباہ کن نتائج کے ساتھ حقیقی دنیا میں پھیل جاتی ہیں۔
سول سوسائٹی تنظیم کے ایک رہنما کی حیثیت سے، آپ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کچھ نہ کچھ کرسکتے ہیں۔ آپ کو چاہیئے کہ:
- اپنے نیٹ ورکس میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دیں۔
- اپنے سامعین کو جعلی خبروں کے خطرات سے آگاہ کریں۔
- انہیں دکھائیں کہ اصل معلومات کیا ہے اور جعلی کیا ہے اس کا فیصلہ کیسے کریں۔
ہم سب کو جعلی معلومات کے اشتراک کے نقصان کے پھیلاؤ کو روکنے کا اختیار حاصل ہے۔
جعلی خبریں کیا ہوتی ہیں؟
یہ غلط معلومات ہوتی ہیں جو دیکھنے میں اصلی معلوم ہوتی ہیں۔ یہ گمراہ کن اور فریب دہ ہے کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ یہ حقیقت ہے۔
جعلی خبر کیوں بنائی جاتی ہے؟
محض یہ جان لینا کہ کچھ جعلی ہے، کافی نہیں ہے۔ ہمیں یہ بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ غلط معلومات کا وجود کیوں رہتا ہے۔ بعض اوقات یہ محض ناقص رپورٹنگ کا معاملہ ہوتا ہے جس کی حقیقت کی جانچ نہیں کی گئی ہو۔
لیکن جعلی خبریں پیدا کرنے کی دیگر وجوہات بھی ہیں:
– سیاسی فائدے کے لیے، رائے عامہ میں جعل سازی کرنے یا مخالفین کو بدنام کرنے کے لیے
– مالی فائدے کے لیے، سوشل میڈیا پر شیئرنگ کرنے کی حوصلہ افزائی کر کے اشتہاری آمدنی کو فروغ دینے کے لئے
– لوگوں کو کچھ مصنوعات اور خدمات خریدنے میں دھوکہ دینے کے لیے
– خوف اور تعصب اور خوفناک عدم استحکام کو پھیلانے کے لیے
غلط معلومات بمقابلہ گمراہ کن معلومات
گمراہ کن معلومات افواہیں، توہین اور تمسخر ہیں۔
غلط معلومات کو گمراہ کرنے کے لیے نپے تلے طرز پر ڈیزائن کیا جاتا ہے تاکہ آپ کو کچھ چیزوں کو سوچنے اور کرنے پر مائل کیا جا سکے — مثال کے طور پر، آن لائن سیاسی پروپیگنڈہ یا ویکسین مخالفت پر مبنی معلومات۔
اہم ترین تجویز
اگر لوگ آپ کے اکاؤنٹ کو ہیک کر لیں اور آپ کا روپ دھار لیں تو آپ غیر ارادی طور پر جعلی خبریں پھیلا سکتے ہیں! یقینی بنائیں کہ آپ کے اتنے مضبوط پاس ورڈز ہیں جو دوسرے لوگ کریک نہیں کرسکتے۔
جعلی بمقابلہ اصلی
ان تصاویر پر ایک نظر ڈالیں۔ ایک جعلی ہے اور ایک اصلی ہے۔ ذرا تصور کریں کہ کسی کو بھی کتنی آسانی سے یہ باور کرایا جاسکتا ہے، کہ اگر بائیں جانب والی تصاویر ان کو اپنے فون پر موصول ہوجائیں، تو یہ حقیقی ہیں۔
کیسے بتائیں کہ کیا اصل ہے اور کیا نہیں۔
آپ کو یہ تعین کرنے کے لیے دو اہم چیزیں کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا کوئی چیز جعلی ہے یا اصلی:
1۔ اس کا ذریعہ چیک کریں۔
یہ معلومات کس نے شائع کی ہیں؟ کیا انہوں نے اس معلومات کو کسی اور جگہ سے حاصل کیا تھا؟ کسی پیراگراف کو کاٹ کر کسی سرچ انجن میں پیسٹ کریں اور دیکھیں کہ آیا یہ انٹرنیٹ پر کہیں اور بھی نظر آتا ہے۔
آپ گوگل ریورس سرچ کر کے تصاویری ماخذ کو بھی چیک کرسکتے ہیں۔ یہ آپ کو دکھائے گا کہ انٹرنیٹ پر اور کہاں یہ ایک تصویر ظاہر ہو رہی ہے۔ کیا یہ تصویر دراصل ایک اسٹاک فوٹو تھی؟ کیا اس کو متعدد بار استعمال کیا گیا ہے؟
بنیادی چیز یہ ہے کہ کچھ سرچز کئے جائیں جب تک آپ مطمئن نہ ہوں کہ آپ کو کوئی اصل ماخذ نہ مل جائے۔ اگر آپ تب بھی غیریقینی ہوں، تو قابل اعتراض معلومات پر غور کریں۔ اس کو مزید آگے منتقل نہ کریں۔
2۔ ایک تنقیدی مفکر بنیں۔
خود سے پوچھیں کہ یہ معلومات دراصل آپ سے کیا کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کیا یہ آپ کو مائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے:
- کچھ خریداری کرلیں؟
- اپنے نیٹ ورک کے ساتھ وسیع طور پر اس کو شیئر کریں؟
- سوچیں یا کسی خاص طریقے سے کچھ کریں؟
اس کا جواب آپ کو خود بتائے گا آیا کہ کوئی چیز اصل ہے یا جعلی۔ اگر آپ کو ابھی بھی شک ہو، تو مزید تلاش کریں ، یا محض معلومات کو آگے نہ بھیجیں۔
ہمیں یہ بھی سوچنا چاہئے کہ ہم دوسروں تک معلومات کیوں پہنچاتے ہیں۔ کیا آپ شیئرنگ کر رہے ہیں کیونکہ:
- آپ خائف ہیں اور دوسروں کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں؟
- آپ مشتعل ہوگئے ہیں اور مزید اشتعال پیدا کرنا چاہتے ہیں؟
- خود کو زیادہ باخبر منوانا چاہتے ہیں، اس لئے اس معلومات کو سب سے پہلے آپ شیئر کرنے والا بننا چاہتے ہیں؟
کوئی ردعمل منعکس اور اشاعت کے لیے ارسال کرنے سے قبل آپ کا رُکنا اور سوچ سمجھ کر منتخب کرنے کے لیے وقت لینا غیر متوقع نتائج سے بچنے کے لیے مددگار ہوگا۔
دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے سے پہلے اس کا فیصلہ کرنے کے لیے آیا کہ معلومات اصلی ہے یا جعلی، یہ آسان انفوگرافک آپ کو مرحلہ وار اقدامات لینے کا تصوّر دیتا ہے۔
اپنی کمیونٹی کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
مزید پڑھنے کے لیے
مصدقہ سائٹس کی فہرست، بشمول ساؤتھ ایسٹ ایشیا
بحران کی صورتحال میں معلومات کی تصدیق کے لیے بہترین طرز عمل۔
فیس بک ڈیجیٹل خواندگی کے وسائل:
https://www.facebook.com/safety/educators
https://wethinkdigital.fb.com/resources
سب سحارن افریقی میں خواتین اور لڑکیوں کے لئے ڈیجیٹل حفاظت کے لیے ایک عام فہم گائیڈ