قصہ گوئی کی طاقت

اپنی تنظیم کی کہانی کو حقیقی معنوں میں طاقتور بنا کر موجودہ آراء کا مقابلہ یا نئے نظریات کو فروغ کیسے دیں۔

کہانیاں دراصل یہ ہوتی ہیں کہ ہم بطور انسان ایک دوسرے سے کیسا تعلق رکھتے اور جذباتی روابط قائم کرتے ہیں۔ ہمیں بچپن سے ہی کہانیاں سنائی جاتی ہیں اور ہم زندگی بھر انہیں سُنتے رہتے ہیں۔ سیاستدان ہمیں اپنے نظریے سے متعلق کہانیاں سناتے ہیں، اور کاروباری ادارے ہمیں اپنے برینڈز کے متعلق میں کہانیاں سناتے ہیں۔ ہم کہانیاں اُن کو سُناتے ہیں جو روز ہمارے ارد گرد ہوتے ہیں تاکہ ان کو سکھائیں، تفریح فراہم کریں، اور تحریک و ترغیب دیں۔

یووال نواہ ہراری Sapiens: A Brief History of Humankind میں لکھتے ہیں کہ کہانیاں سنانے کی یہ انسانی قابلیت ہی دراصل وہ صلاحیت ہے جو ہمیں دوسرے حیوانوں سے ممتاز کرتی ہے اور ہماری نسلوں کی کامیابی کا باعث بنتی ہے۔ ہراری کی اہم کلیدی بصیرت یہ ہے کہ زبان نے ہمیں ایسی چیزوں کے بارے میں بات کرنے کی صلاحیت فراہم کی جو کہ حقیقی نہیں ہیں۔

"آپ ایک بندر سے اس کے مرنے کے بعد جنّت میں اسے بے حساب کیلے دینے کا وعدہ دے کر کبھی بھی ایک کیلا آپ کو دینے پر راضی نہیں کرسکتے۔”

― یووال نواہ ہراری، "Sapiens: A Brief History of Humankind”

کہانی یا داستان گوئی نے بنی نوع انسان کو گپ شپ، تاریخ سے تعلق قائم کرنے، اور عقائد کے نظام، یہاں تک کہ ٹیلی ویژن ڈرامے اور مستقبل کے خوابوں کو تخلیق کرنے کی صلاحیت دی ہے۔ ایسے خیالات کی منتقلی کا مطلب یہ ہے کہ ہم تصورات اور نظریات کو بڑے وسیع پیمانے پر شیئر کرنے کے لیے تعاون کرسکتے ہیں۔ یہ مثبت یا منفی کوئی بھی ہوسکتا ہے۔ اس بارے میں سوچئے کہ لوگوں کو ویکسین موصول کرنے کے بارے میں کیسے رضامند کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ یہ ہر مسئلہ سے منسلک کہانیوں کی قوّت سے ہوتا ہے۔

ہم بنی نوع انسان اپنے اجتماعی عقائد کو بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم یہ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ جِلد کی رنگت کی بنیاد پر امتیازی سلوک قابل قبول نہیں ہے، انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ کرنے کی ضرورت ہے، یا یہ کہ خواتین کو مساوی حقوق ملنے چاہیے۔ ہم تاریخ کا بھی اندازہ لگا سکتے ہیں اور ماضی میں غلامی جیسے انسانی ظلم کو بھی تسلیم کرسکتے ہیں۔

آپ کی تنظیم کی کوئی کہانی کہنے کے لئے ہے کہ جو موجودہ داستانوں کا مقابلہ کرسکتی ہے یا نئے نظریات کو فروغ دے سکتی ہے۔ ایک کہانی گو کی حیثیت سے، آپ کو اپنے سامعین سے مربوط ہونے کا موقع حاصل ہوتا ہے تا کہ بہت گہری سطح پر کہ لوگوں کو احساس رکھنے، سوچنے اور عمل کرنے والا بنا سکیں۔ یہاں ملاحظہ کریں کہ آپ اپنی کہانی کو حقیقی معنوں میں کیسے طاقتور بنایا جا سکتا ہے۔

قصہ گوئی کی چار مختلف اقسام

قصہ گوئی کی بعض اقسام دوسروں کے مقابلے بعض سامعین کے لیے زیادہ کشش اور دلچسپی کا باعث ہوتی ہیں، اور بعض قصہ گو کے لیے زیادہ عملی ہوتی ہیں۔ اپنی کہانیاں سنانے کے چار مختلف طریقے ہوتے ہیں۔

سوچیں کہ آپ کہانی سنانے کے ان مختلف طریقوں کو کس طرح استعمال کرسکتے ہیں۔ اپنے سامعین کے بارے میں سوچیں اور کہانی سنانے کا کون سا طریقہ انہیں سب سے زیادہ دلچسپ معلوم ہوگا۔ وہ کس طرف دھیان دیں گے؟ صورتحال پر منحصر ہے، آپ کہانی سنانے کے طریقوں کو ملا کر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

زبانی کہانی/داستان گوئی

لکھائی سیکھنے سے پہلے ہم بولتے تھے۔ قدیم اور جدید دونوں قسم کے لوگوں کا یہی حقیقی حال ہے۔ بعض آبادیوں کے مابین اب بھی زبانی ثقافت مکمل طور پر زندہ ہے، جیسا کہ آسٹریلیا میں پائے جانے والے بعض گروہ، جہاں گانے، مخصوص گیت، اور زبانی سُنائی گئی کہانیاں ایک نسل سے دوسری نسل تک خیالات کو منتقل کرتی ہیں۔

کسی انسانی آواز کو سُننا انتہائی پُرکشش ہوسکتا ہے، خاص طور سے اگر یہ کسی اہل شخصیت کی آواز ہو۔ ذرا تصّور کریں کہ کسی مشہور اور انتہائی معزز گلوکار کی جانب سے پیش کردہ کوئی سادہ سا پیغام کس قدر طاقتور ہوسکتا ہے جب اس کو آپ کے سامعین تک منتقل کر دیا جائے۔

پوڈکاسٹس دراصل قصہ گوئی کا ایک جدید طریقہ ہے جو کہ الفاظ کو دور دراز مقامات تک لے جاتا ہے۔ ان میں اکثر اپنی کہانیاں سُنانے والے حقیقی لوگ بھی نظر آتے ہیں اور دنیا بھر کے سامعین تک پہنچ سکتے ہیں۔ آڈیو انٹرویوز یا وائس ریکارڈنگز استعمال کرتے ہوئے اپنے سامعین کے ساتھ اپنی کہانی شیئر کرنے پر غور کریں۔ آپ صوتی پیغامات پر مشتمل کوئی ایسی کیمپین بھی تیار کرسکتے ہیں جسے لوگ اپنے دوستوں کو بہ آسانی فارورڈ کر سکیں۔ کم خواندگی کے حامل سامعین کے لیے یہ عملاً بہت مؤثر ہوسکتا ہے۔

مناظر سے کہانی سُنانا

قدیم غاروں کی پینٹینگز اور جدید انسٹاگرام فیڈز، دونوں ہی دراصل کہانیاں سُناتے ہیں، جن کو لوگ دیکھ اور فالو کرسکتے ہیں۔

اہم تجویز

یاد رکھیں، کوئی بھی محض بٹن چھو کر کے تصویر لے سکتا ہے۔ یہ صرف اُس صورت میں کوئی کہانی بنتی ہے جب کسی تصویر یا تصاویر کے سلسلے میں کوئی پیغام یا خیال موجود ہو۔ اہم یہ ہے کہ آپ تصاویر سے کہانی کیسے سناتے ہیں۔ قصہ گوئی کا اصل فن یہی ہے۔

تحریری قصہ گوئی

پرنٹنگ پریس کی ایجاد نے لکھے گئے لفظوں کو وسیع پیمانے پر رابطہ کاری کا ذریعہ بنا دیا۔ کہانی سُنانے کی نئی صورتیں — ناول، مضامین، اخبارات، اور ٹریکٹس— جو کہ لامحدود کثیر سامعین تک پہنچ سکتے ہیں۔

ہاتھ کی لکھائي میں آج بھی ایک مخصوص طاقت ہے۔ دلچسپ، مزاحیہ احتجاجی علامات ناقابل مزاحمت ہیں۔ اصل تحریری تصنیت کی تصاویر آپ کے پیغام میں وہ انسانی جذبات اور شخصیت کا وہ اثر پیدا کر سکتی ہیں جو کہ کی بورڈ کی تحریری عبارتیں نہیں کرسکتیں۔

ڈیجیٹل کہانی گوئی

اسمارٹ فون بحیثیت دنیا کو بدلنے والا ایک آلہ بن کر سامنے آیا ہے جو متن اور تصاویر، ویڈیو اور آواز کو بے مثال قصہ گوئی کے ٹول کی صورت میں پیش کرتا ہے۔ ایک پرنٹر، پبلشر، یا فلم پروڈیوسر کی مؤثر طاقت ہمارے ہاتھوں میں آسکتی ہے۔

ہر روز، لوگ اپنی اپنی کہانی سوشل میڈیا کی پوسٹوں میں سُنا رہے ہیں۔ ہر شخص ایک قصہ گو ہے۔

سوشل میڈیا بہت تیز رفتار، تخلیقی اور حالات کے مطابق صورت اختیار کرنے والا ہے۔ طویل اور لمبی کہانیاں سُنانے کے لئے بلاگز بہتر ہوتے ہیں۔ آپ زیادہ الفاظ استعمال کرسکتے ہیں۔ مختصر، جامع اعلانات اور مشاہدات کے لئے ٹویٹس زبردست ہیں، لیکن لوگوں نے کئی پوسٹوں کو آپس میں جوڑ کر لمبی کہانیاں محدود حرفی فارمیٹس میں ڈھال کر سُنانے کا طریقہ اختیار کرلیا ہے۔ یہی کچھ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ہوتا ہے۔ کہانیاں سنانے کے لیے صارفین کئی نئے طریقے تخلیق کر لیتے ہیں۔

قصہ گوئی کے 4 عناصر

تمام اچھی کہانیوں کے چار یکساں کلیدی عناصر ہوتے ہیں۔ اپنے آس پاس کی کہانیوں میں ان کو تلاش کریں، خواہ وہ نیٹ فلکس کا کوئی ڈرامہ ہو یا آپ کے پڑوس کی سرگوشیاں اور گپ شپ۔ ان کے متعلق جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

قصہ گوئی کے 4 عناصر

فیس بک پر ہماری کمیونٹی میں شامل ہوں

مشغول رہیں اور ہمارے فیس بک پیج کے ذریعہ ہماری وسیع تر کمیونٹی میں شامل ہوں

Go to Facebook