ایک اچھے ڈیجیٹل شہری بنیں
اچھی ڈیجیٹل شہریت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا لوگوں کو اسے اپنی روزمرہ کی آن لائن زندگی میں لاگو کرنے پر مائل کرسکتا ہے۔ یہاں اچھی ڈیجیٹل شہریت کے کچھ اہم اجزاء یہ ہیں۔
ہماری روزمرہ کی زندگی کے تقریباً تمام پہلوؤں پر انٹرنیٹ کا اثر پڑا ہے۔ اس نے بہت سی معلومات کی ہمیں رسائی فراہم کی ہے، بشرطیکہ ہمیں خود انٹرنیٹ کی رسائی حاصل ہو۔ اس نے پبلشنگ کو بھی جمہوری بنا دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہر کوئی جو چاہے پبلش کرسکتا ہے۔ ہر کوئی، کسی بھی سوچ، مؤقف، یا جذبات کا کسی بھی وقت، اپنے حقائق کی کسی جانچ کے بغیر یا اپنے الفاظ یا تصاویر کے اثرات پر غور کئے بغیر ہی اظہار کرسکتا ہے۔
شہریت کا مطلب کسی ملک سے وابستہ ہونا ہے۔ اس ملک میں شہریت کے ساتھ حقوق اور فرائض، قوانین اور قواعد و ضوابط آتے ہیں، جن کے تحت لازمی ایک اچھا شہری بن کر رہنا چاہئے۔ اکثر اچھی شہریت کی یہ توقعات اس سرزمین کے شہریوں کے درمیان عام فہم کا باعث ہوتی ہیں۔
لیکن انٹرنیٹ کوئی ایک مُلک نہیں ہے۔ جو بھی آن لائن دنیا میں باقاعدگی سے شرکت کرتا ہے وہ کسی حد تک ایک ڈیجیٹل شہری ہوتا ہے۔ ڈیجیٹل شہریت کے بارے میں کوئی قانونی ضابطہ یا عام فہمی نہیں ہے، اور اس نئے سرحد کے قواعد اور توقعات زیادہ تر خود ضابطگی پر منحصر ہیں۔
یہی وہ مقام ہے جہاں آپ جیسے لیڈر ابھرتے ہیں۔ سول سوسائٹی تنظیم رہنما کی حیثیت سے یہ آپ کا ایک کردار ہوتا ہے کہ اچھی ڈیجیٹل شہریت کو فروغ دیں اور آن لائن مثبت شرکت کی حوصلہ افزائی کریں۔ محض اچھی ڈیجیٹل شہریت کے نظریہ کو فروغ دینے سے ہی لوگ اس کے بارے میں زیادہ گہرائی سے سوچنے پر مجبور ہوسکتے ہیں، اور شاید مزید جاننے کے خواہشمند بن سکتے ہیں۔
یہاں اچھی ڈیجیٹل شہریت کے کچھ اہم اجزاء یہ ہیں۔
ذمہ دارانہ استعمال
اچھی ڈیجیٹل شہریت کا مطلب ہے کہ مثبت آن لائن برتاؤ اور دوسرے لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا جس طرح کوئی اپنے لئے کوئی سلوک ہونا پسند کرے۔ دوسروں کے ساتھ احترام اور شائستگی کا مظاہرہ کرنا اُن کو بھی ایسا ہی کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔ اس طرح ہم خود مثال بن کر رہنمائی کرسکتے ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ دوسروں کو اُن کے کام کے لئے اعتماد دینا، آن لائن اشتعال انگیز تنازعات میں ملوث نہ ہونا، اور صرف اسی معلومات کو شیئر کرنا جس کو ہم سچ جانتے ہیں۔
ڈیجیٹل خواندگی
جانیں کہ آپ کی ڈیجیٹل معلومات کہاں سے آتی ہے، آپ کب اس پر اعتماد کرسکتے ہیں، اور اسے آپ کیسے استعمال کرسکتے ہیں۔ ڈیجیٹل خواندگی کا مطلب یہ ہے کہ معلومات کے ذرائع کے بارے میں تنقیداً سوچیں اور غور کریں کہ کچھ مخصوص معلومات کو کیوں شیئر کیا جارہا ہے۔
اپنا تحفظ کریں
یقینی بنائیں کہ آپ کی آن لائن معلومات محفوظ ہے۔ اپنی نجی معلومات، خاص طور پر اپنے پاس ورڈز کی حفاظت کریں۔ اور ذاتی معلومات کے اظہار رضامندی کے بغیر اپنے ارد گرد کے لوگوں کی ذاتی معلومات کو شیئر نہ کر کے اُن کی حفاظت کریں۔
شیئر کرنے سے پہلے سوچیئے
"شیئر کرنے سے پہلے سوچیئے” ڈیجیٹل شہریت کا ایک سب سے اہم قاعدہ ہے۔ آپ یہ قاعدہ دوسروں کو بھی سیکھا سکتے ہیں۔ اس کا سیدھا سادہ مطلب یہ ہے کہ کچھ شیئر کرنے سے قبل اپنے آپ سے خود یہ پوچھنا ہے کہ آیا کہ آپ کی پوسٹ مددگار ہے، قابل احترام ہے اور سچ ہے۔
پوری دنیا کے بچوں کو سڑک پار کرنے سے پہلے رُکنے، دیکھنے اور سوچنے کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اگر وہ غلط موقع پر قابو سے باہر ہوجائیں تو انتہائی نوعیت کے حقیقی اور فوری نتائج مرتّب ہوتے ہیں۔
اسی طرح انٹرنیٹ کے طرز عمل کے باعث بھی حقیقی-دنیا کے نتائج مرتب ہوتے ہیں۔ بچوں اور بالغان دونوں کو انٹرنیٹ پر کس طرح محفوظ رہنا ہے سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ذاتی اور نجی طور پر کمپیوٹر یا کسی فون پر ٹائپ کرنا محفوظ معلوم ہوسکتا ہے، لیکن اس کے نتائج بہت زیادہ ہوسکتے ہیں۔ ہم سب کو اچھے ڈیجیٹل شہری بننے کی ضرورت ہے— ہم سب کی خاطر۔
کارآمد وسائل: وسائل – We Think Digital (fb.com)