آپ کو ایک برانڈ کی طرح سوچنے کی ضرورت کیوں ہے
کمرشل برانڈز سے مواصلات کی اہم تجاویز سیکھیں، تاکہ آپ کا پیغام آپ کے سامعین میں سرایت ہو اور اثر پیدا کر سکے۔
ہوسکتا ہے کہ آپ کسی کمرشل برانڈ کی طرح مصنوعات یا خدمات فروخت نہ کررہے ہوں، لیکن ایسی چیزیں ہیں جو آپ کمرشل برانڈز سے سیکھ سکتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ آپ کا پیغام آپ کے سامعین میں گونجتا ہے، اس میں مزید اضافہ ہوتا ہے، اور اس کا اثر پڑتا ہے۔ آپ دراصل خیالات ”فروخت” کر رہے ہیں، اور آپ کو اپنی کمیونٹی میں منفی تقریر اور عمل کا مقابلہ کرنے اور مثبت روّیے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے۔ یہی آپ کا مقصد ہے، اور اس کی تکمیل کرنے کے لیے آپ کو کسی برانڈ کی طرح برتاؤ کرنے کی ضرورت ہے۔
اپنی روزمرہ زندگی میں ہم دراصل علامات اور تصاویر سے گھرے ہوئے ہیں۔ ان میں سے بعض قدیم علامات ہیں جو نسل در نسل منتقل ہوئی ہیں۔ جبکہ دوسرے جدید ہیں اور یہ خیالات، تنظیموں اور کمپنیوں کی نمائندہ نشانات ہیں۔ بعض آف لائن ہوتے ہیں اور دیگر آن لائن ہوتے ہیں۔
ہم ان سے جو سیکھ سکتے ہیں وہ ان کی رابطہ کاری کی طاقت ہے۔ یہ بہت حیرت انگیز بات ہے کہ بعض علامتیں اتنا بہت کچھ کیسے کہہ سکتی ہیں۔ بس ازخود ہی۔ بغیر الفاظ کے۔ لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے ٹاپ پر سیب کا روایتی علامتی نشان بہت سے لوگوں کے لیے کئی سطحوں تک مواصلت کرتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی، درستگی اور حیثیت کی بات کرتا ہے۔ یہ بھی کہتا ہے کہ یہ "قیمتی” ہے اور اس کے سیمبل کو مستقل نئے ماڈلز کی لانچنگ کے ساتھ بے تحاشہ صارفین کی مانگ کے طور پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنے فون پر آئیکونز کے بارے میں سوچیں۔ آپ ان کو ایک نظر میں دیکھ سکتے ہیں اور فوری طور پر جان سکتے ہیں کہ وہ کیا کرتے ہیں۔ آپ ان سے واقف ہیں؛ آپ انہیں ہر روز استعمال کرتے ہیں۔ یہ بھی بہت زیادہ تبدیل نہیں ہوتے۔ یہ مستقل صورت کے ہوتے ہیں۔ اگر یہ تبدیل ہوں، تو ہر بار بہت معمولی سی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔
بعض علامات کو ہمارے دیکھنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ دوسروں کے مقابلے میں بہت واضح اور مستقل پیغامات کے ساتھ آتے ہیں۔ وہ لوگ جو اپنی تنظیم کے لئے مواصلت تخلیق کرتے ہیں وہ تمام یکساں ہدایات کو استعمال کرتے ہیں، جن کو اکثر برانڈ کی ہدایات کہا جاتا ہے۔ آپ کی تنظیم کی کسی بھی مواصلت کو فارمیٹ سے قطع نظر، یکساں نظر آنا اور احساس کا حامل ہونا چاہئے۔ واضح رہنما ہدایات اسے ممکن بناتی ہیں۔
سادہ ہدایات میں درج ذیل شامل ہو سکتے ہیں:
- آپ کی تنظیم کس مقصد کے لیے کھڑی ہے اس کی نمایاں وضاحت۔
- آپ کے لوگو کا سائز اور کلر۔ کہاں اور کیسے اس کو استعمال کیا جائے۔
- کونسے فونٹس اور کلر استعمال ہونا چاہیے۔
- لہجے اور انداز کی ہدایات۔ یہاں آپ اس کی وضاحت کرسکتے ہیں کہ آپ کی اشاعتوں میں، آن لائن اور آف لائن، دونوں میں تحاریر کیسے نمایاں ہوں گی۔ یہ دوستانہ اور ہلکی پھلکی یا مستند اور معلومات پرمبنی ہوسکتی ہے، جب تک کہ آپ یہ واضح کردیں تاکہ آپ کی تنظیم میں موجود ہر شخص، اب اور آئندہ بھی، اس کی نقل تیار کرسکتا ہے۔ یہاں تلاش و دریافت کریں کہ مواصلاتی ہدایات کیسے تشکیل دیں۔
ہمیشہ یہ دو کام کریں:
- ایک واضح پیغام کا ہونا۔
- اس پیغام کا تسلسل سے مواصلت کرنا اس کا اطلاق ان الفاظ پر جو آپ استعمال کرتے ہیں اور دیگر عناصر (جیسا کہ کلر پلیٹ، آپ کے فوٹوز کے اسٹائل، یا آپ کے ترجمان کا انتخاب) دونوں پر ہوتا ہے۔
اگر آپ یہ دو کام کرتے ہیں، تو آپ کے سامعین، خواہ وہ آن لائن ہوں یا آف لائن، آپ کی مواصلت کا نوٹس لیں گے۔ وہ آپ کی تنظیم کو فوراً پہچان سکیں گے اور یہ بھی جان سکیں گے کہ آپ کی جانب سے آپ کے پیغامات کب آئیں گے۔ آپ کے پیغامات نمایاں ہوجائیں گے، اور آپ کے سامعین کے دھیان دینے کا امکان بھی زیادہ ہوگا۔