تصویری مضمون
مرتبت: ایک دو دھاری تلوار
میراناؤ کا خیال ہے کہ مرتبت یا خاندان کی عزت کے تصور کو غلط سمجھا گیا ہے۔
منڈاناؤ کے مقامی افراد میراناؤ مرتبت یا خاندان کی عزت کی ثقافتی نقطۂ نظر سے بڑی قدر کرتے ہیں۔ یہ ان کی انفرادی، خاندانی اور کمیونٹی شناخت کے لئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے، مگر چند افراد کا خیال ہے کہ اس تصور کو اکثر غلط سمجھا اور غلط استعمال کیا جاتا ہے۔
خاندان کے تمام ارکان مرتبت کی بڑی قدر کرتے ہیں اور یہ روزمرہ کے رویوں کے علاوہ زندگی کے مرکزی واقعات سے بھی مربوط ہے۔ جب کسی بیٹے یا بیٹی کو کالج کا ڈپلومہ ملتا ہے تو خاندان کو مزید عزت ملتی ہے اور وہ فخر کا اظہار کرتے ہیں۔ اس کا الٹ بھی درست ہے کہ لوگ اپنے خاندان کا نام خراب کرنے پر موت کو ترجیح دیں گے۔ خاندان کے کسی رکن سے بدتمیزی سے بےعزتی کے نتیجے میں قبائل کے درمیان انتقام کا چکر شروع ہو سکتا ہے۔
مئی 2017 میں ISIS کی سرپرستی میں ماٹ گروپ نے مراوی کے اسلامی شہر پر حملہ کیا اور جنوب مشرقی ایشیاء میں خلافت قائم کرنے کی کوشش کی۔ جس شہر کو بہترین تجارت اور تجارتی مراکز کے لئے جانا جاتا تھا، اسے پانچ ماہ پر مشتمل شدید جنگ نے کھوکھلا کر دیا۔ میراناؤ کا سابقہ خوشحال طرز زندگی برباد ہو کر رہ گیا اور اکثر افراد اپنی ملکیتوں اور گھروں سے محروم ہو کر اپنے رشتہ داروں اور ہنگامی پناہ گاہوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہو گئے۔
واقعے سے پہلے اور بعد میں مرتبت کا استعمال اور حتی کہ غلط استعمال بھی کیا گیا تاکہ بدلے کی توجیہہ دی جا سکے اور مزید تشدد کو تحریک دی جائے۔ انتقام کے جاری چکروں کے باوجود ایک دوسرے اور خاص کر رشتہ داروں اور قبیلے کے افراد کی مدد کرنے کا رواج ابھی تک قائم ہے۔
اس غیر یقینی وقت میں میراناؤ نے ہر چیز سے بالاتر ہو کر اپنی سرزمین کے دوبارہ حصول اور قیام کے دوران اپنی انا برقرار رکھی ہے۔ کیوں کہ خاندان کی عزت و وقار کے دوبارہ حصول کا واحد طریقہ یہی ہے: اس سرزمین میں رہنا جس کے لئے ان کے آباؤاجداد نے جنگ کی تھی۔