اپنے مواد کی منصوبہ بندی کریں

کامیاب رابطہ کاری کے لیے اپنے آن لائن مواد کی منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے۔ اپنے مواد کا نظم کرنا اور اسے تازہ ترین رکھنے کے لئے کچھ اہم تجاویز یہ ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ آپ نے ابھی ابھی سماجی میڈیا پر شروعات کی ہو اور ہر اس کام سے ہمت ہار رہے ہوں جو آپ نے کی یا اس کی نگرانی کی۔ یا شاید آپ اپنی تنظیم کے لیے جو بھی معلومات پوسٹ کرنا چاہتے ہوں اس کو جاری رکھنے کی کوشش اور زیادہ اشتراک کرنے کے بعد آپ اکتا گئے ہوں۔

رُک جائیں۔ اس کا ایک بہتر راستہ ہے۔ عمل کرنے اور کامیابی کے لیے قابل ترتیب کچھ اہم نکات اور آسان لنک یہ ہیں۔

مستقل مزاج بنیں۔

سماجی میڈیا سے متعلق یہ کلیدی اہم امور میں سے یاد رکھنے کی یہ ایک کلید ہے۔ بہت ساری پوسٹس بعض لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث ہوسکتی ہیں، اور ان کی دلچسپی ختم ہوسکتی ہے کیونکہ آپ کوئی بات نہیں کہہ رہے ہیں۔ لہذا متبادل طور پر، ایک ہفتہ کے لئے بہت زیادہ پوسٹ نہ کریں اور پھر دو مہینوں کے لئے کچھ بھی نہیں۔ آپ کے سامعین کے پاس ان کی فیڈ میں کافی معلومات ہوتی ہیں۔ آپ کے مواد کو وہاں باقاعدگی سے پاپ اَپ کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ لوگ اسے دیکھ سکیں اور اکثر آپ کا نوٹس لے سکیں۔

اپنے پوسٹنگ شیڈول میں ایک ایسا توازن پیدا کرنے کی کوشش کریں جو آپ کی مواصلات کے لیے قابل حصول اور مؤثر ثابت ہو۔ اس میں آزمائش اور غلطی کا امکان شامل ہے، لیکن آپ کا سماجی میڈیا میٹرکس یہ دکھائے گا کہ کون سی پوسٹس اس وقت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ اُن اوقات کو تلاش کرنے کی کوشش کریں جن میں آپ کے سامعین کے زیادہ تر آن لائن ہونے کا امکان ہوتا ہے، اسی دوران پوسٹنگ کریں۔ اس سے آپ کو مؤثر پوسٹنگ پیٹرن تیار کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

آپ کو سماجی میڈیا پر اپنی تمام تر موجودگی میں، مستقل ڈھنگ، احساس، اور آوازوں کا مخصوص لب و لہجہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی۔ اس سے آن لائن اپنی تنظیم کی شناخت بنانے اور اس کو مزید یادگار بنانے میں مدد ملے گی۔ اس بارے میں مزید یہاں پڑھیں۔

مقدار کی بجائے معیار منتخب کریں

آپ کو محض اس وجہ سے 24 گھنٹے پوسٹ کرتے رہنے کی ضرورت نہیں کہ آپ ایسا کرسکتے ہیں۔ لہٰذا اس کے بجائے، معیاری مواد پوسٹ کرنے کو ترجیح دیں۔ روزانہ غیر معیاری مواد کے مقابلے میں ہفتے میں ایک بار معیاری مواد پوسٹ کرنا کہیں زیادہ بہتر ہے۔ آپ کے سامعین کو کوئی دلچسپی باقی نہیں رہے گی اگر ان کی نظر میں آپ کے مواد کی کوئی اہمیت نہ رہے۔ ہمیشہ اپنی رابطہ کاری کی حکمت عملی پر عمل کریں اور اپنے کلیدی پیغام کے ساتھ جُڑے رہیں تاکہ آپ اپنے سامعین مشغول رکھنا جاری رکھ سکیں۔ کیا چیز اُن کی توجہ حاصل کرے گی اور بیک وقت آپ کے تنظیمی اہداف کو بھی فروغ دے گی؟

تازہ ترین رہیں

مختلف سماجی میڈیا نیٹ ورکس اپنی پوسٹوں کے لیے مطلوبہ لے آؤٹ خصوصیات کو باقاعدگی سے تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو فارمیٹس کے ساتھ تازہ ترین رہنے کی ضرورت ہے تاکہ آپ اس کے مطابق پوسٹنگ کرسکیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جس طرح آپ چاہتے ہیں اس طرح آپ کا مواد شائع ہوجائے۔ سماجی میڈیا سائز سے متعلقہ باقاعدہ اپ ڈیٹ کردہ گائیڈ کیلئے یہاں کلک کریں۔

دوسرے لوگ کیا پوسٹنگ کر رہے ہیں، اس سے بھی باخبر رہیں۔ اپنی جیسی تنظیموں سے سیکھیں، اور سرکردہ تنظیمیں جہاں کہیں بھی ہوں، ان کے پُرکشش مؤثر مواد کے لیے اُن پر نظر بھی کریں۔ وہ اپنے سامعین کے ساتھ کس نوعیت کی گفتگو کر رہے ہیں؟

مختلف اقسام کے مواد پوسٹ کریں

آپ جو مواد پوسٹ کرتے ہیں اسے مختلف بنائیں۔ اس سے نہ صرف آپ، بحیثیت تخلیق کار کے لیے دلچسپ ہوجائے گا، بلکہ آپ کے سامعین کے لئے بھی یہ مزید دلچسپ بن گا۔ آپ ان کے رد عمل کا تخمینہ بھی کرسکتے ہیں اور یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ سب سے کارآمد کیا ہے۔ بعض مواد کی مختلف اقسام درج ذیل ہو سکتی ہیں:

شیڈول بنانا

یہ انتہائی اہم ہوتا ہے۔ جب آپ اپنے مواد کی منصوبہ بندی اور شیڈول بنانا شروع کردیتے ہیں تو یہ آپ کو آگے بڑھنے اور جو کچھ آپ پوسٹ کررہے ہوں اس کے بارے میں غور سے سوچنا ممکن بناتا ہے۔ آپ کو دباؤ کم محسوس ہوگا اور آپ آخری لمحات کا ایسا مواد شائع کرنے کے امکانات کم ہوجائیں گے جس کے بارے میں آپ نے واقعتا سوچا ہی نہیں ہے۔

ہر اس چیز کا جو آپ پوسٹ کر رہے ہوں، منصوبہ بندی آپ کو ایک زیادہ معقول تناظر دیتی ہے تاکہ آپ اپنے مواصلات کے اہداف پر توجہ مرکوز کرسکیں، منطقی طرز پر معلومات کا اجراء کرسکیں، اور تکرار سے گریز کرسکیں۔

آپ کو یہ جاننے کی بھی کوشش کرنا چاہئے کہ آپ کے سامعین کے آن لائن ہونے کے زیادہ امکانات کن اوقات میں ہوتے ہیں۔ یہ کیا اس وقت ہوتا ہے جب وہ بیدار ہوتے ہیں، جب وہ لنچ کرتے ہیں، یا کسی بھی وقت؟ ان کے طرز زندگی کے بارے میں سوچنے کی کوشش کریں اور کس دوران اُن کے آن لائن ہونے اور آپ کے پیغام پر غور کرنے کا زیادہ امکان ہوگا۔ اسی لحاظ سے اپنی پوسٹوں کا شیڈول بنائیں۔

تجویز

کیا آپ جانتے ہیں کہ اپنی تازہ ترین فیس بک پوسٹ، انسٹاگرام فوٹو، اور ٹویٹ آپ بیک وقت پبلش کرسکتے ہیں؟ اس کام کے لیے یہ ایک ٹول ہے۔

سماجی میڈیا شیڈولنگ ٹولز

آپ چاہے کوئی ایک یا بہت سے سماجی میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کررہے ہوں، سماجی میڈیا شیڈولنگ ٹول آپ کی مواصلاتی کوششوں کو رواں کرسکتے ہیں۔ یہ آپ کو اپنے مواد کی منصوبہ بندی کرنا، تخلیقی اثاثوں جیسا کہ فوٹو اور لوگوز کا انتظام کرنا، بہترین اوقات کیلئے پوسٹوں کا شیڈول بنانا اور اپنی پیش رفت پر نظر رکھنا ممکن بنا دیتے ہیں۔

یہ ٹولز ٹیم ممبرز کے ساتھ تعاون کرنے اور اپنے کام کے بہاؤ کا نظم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ آپ پوسٹ کا مسودہ تیار کرسکتے ہیں، اور دوسرے لوگ تبصرہ کرسکتے ہیں اور ضرورت کے مطابق شراکت کرسکتے ہیں۔ یہ خاص طور سے کارآمد ہے اگر آپ سب ایک ہی جگہ یا منطقہ وقت میں نہ ہوں۔ بالآخر، یہ ٹولز کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں اور وقت بچاتے کرتے ہیں، جس کے باعث آپ اپنے سامعین کے ساتھ مربوط ہونے کے لیے معقول حکمت عملی سے کام کرنے اور نئے راستے تلاش و تیار کرنے پر اپنی توّجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔

بالکل سماجی میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح اور بھی نئے شیڈولنگ ٹولز ہمہ وقت دستیاب ہو رہے ہیں۔ تازہ ترین رہنے کے لیے، بس سرچ کریں [social media scheduling tool] اور ایک سے زائد ٹولز پر کوئی جائزہ تلاش کریں۔ پھر فیصلہ کریں کہ آپ کے لیے کونسا موزوں ترین ہے۔

آخرمیں یہ کہ، نئے ٹولز — سیکھتے رہیں، اپنے سامعین کے ساتھ منسلک ہونے کے نئے راستے سیکھتے رہیں، اور اپنے مقصد کو آگے بڑھانے کے لے نئے خیالات تلاش کرتے رہیں۔ اپنے نیٹ ورکس اور وسیع تر انٹرنیٹ کے ساتھ منسلک رہنا جاری رکھیں تاکہ آپ مزید کیا کچھ کرسکتے ہیں جان سکیں۔

مفید وسائل

سماجی میڈیا تصویر کے سائز کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لیے یہاں ملاحظہ کریں: https://sproutsocial.com/insights/social-media-image-sizes-guide/

سرویز، پولز، سوالنامے تیار کریں:
https://www.surveymonkey.com/curiosity/topic/polling/

پریزنٹیشنز تیار کریں:
https://www.slideshare.net

مختلف اقسام کے مواد تیار کرنے کے ٹیمپلیٹس منتخب کریں:

https://www.canva.com/templates/

فیس بک پر ہماری کمیونٹی میں شامل ہوں

مشغول رہیں اور ہمارے فیس بک پیج کے ذریعہ ہماری وسیع تر کمیونٹی میں شامل ہوں

Go to Facebook