سوشل میڈیا میٹرکس کو سمجھنا

سمجھیں کہ ایک کامیاب آن لائن کمیونٹی تشکیل دینے کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کس چیز کا اور کیسے دھیان رکھنا ہے۔

سماجی میڈیا — سماجی ہے! بالکل اسی طرح جیسا یہ کہتا ہے۔ یہ لوگوں کے مابین بات چیت اور باہمی میل جول پر انحصار کرتا ہے — وہ لوگ جو پوسٹ کرتے ہیں، ان کے سامعین اور سامعین میں موجود لوگوں میں شامل دیگر افراد جو ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔

یہ کسی دیوار پر کوئی پوسٹر لگانے اور راہگیروں کے دیکھنے کے لئے اسے وہیں چھوڑنے جیسا نہیں ہے۔ آپ کو یہ چیک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ آپ کی پوسٹ پر کیا ردعمل آ رہا ہے اور آپ کے پیج پر آنے والے وزیٹر کے ساتھ بات چیت میں کتنے لوگ شامل ہو رہے ہیں۔ آپ کو سماجی بننے کی ضرورت ہے! محض کچھ پوسٹ کر کے چلتے نہ بنیں۔ ایک کامیاب آن لائن کمیونٹی تیار کرنے کے لیے آپ کو اپنے سماجی میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی کرنے اور اپنے سامعین سے ملنے اور بات چیت کرنے کی ضرورت ہوگی۔

آئیں پوسٹر کی تشبیہ پر واپس چلیں۔ اگر آپ اپنے پوسٹر کو درست جگہ پر رکھے گے تو پھر یہ ممکن ہے کہ ان لوگوں کی نظروں میں آئے جن کو آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہ سامنے سے گزر جائیں گے۔ اگر یہ کسی مصروف مقام پر ہوا، تو بہت سے دوسرے لوگ بھی اسے دیکھ سکیں گے۔ ماسوائے یہ کہ آپ دن بھر وہیں بیٹھے رہیں، تاھم پھر بھی، دیکھیں کہ کون گزر جاتا ہے، آپ یہ کبھی جان نہ سکیں گے۔

لیکن سماجی میڈیا کے ساتھ، آپ ان لوگوں سے آن لائن گفتگو بھی کر سکتے ہیں جو آپ کی پوسٹس دیکھتے ہیں۔ اور تجزیہ کرنے کے لیے بالکل آپ کی رسائی میں ایسے وسائل موجود ہیں جو پیمائش اور تجزیہ کر دے کہ کون آپ کی پوسٹس کو دیکھ رہا ہے اور وہ ان کے ساتھ کیسے ملوث و مصروف ہو رہے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس معلومات کا بھی سراغ لگایا جاسکتا ہے، جو کہ آپ کی مواصلت کی تاثیر اور ڈونر رپورٹنگ کے لیے آپ کے پروجیکٹ کی پیشرفت کا تخمینہ کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔

تجزیات

آپ کے سماجی میڈیا مواد کی کارکردگی پر ڈیٹا اکٹھا کرنے اور اس کا تجزیہ کرنے کا عمل یہ ہے کہ یہ معلوم کیا جائے کہ سامعین مواد کے ساتھ کس طرح متوجہ ہو رہے ہیں۔ اس معلومات تخمینہ اور اسے پیش کرنے کے لئے مختلف پلیٹ فارمز پر مختلف طریقے ہیں۔ وہ مختلف اقسام کی بہت سی معلومات بھی مفت فراہم کرتے ہیں۔ یہ تحقیق کریں کہ آپ کے ترجیحی پلیٹ فارم کیا کچھ پیشکش کرتا ہے اور اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے طریقے تلاش کرنا شروع کریں۔

سماجی میڈیا کا تجزیہ کرنے کے بہت سے مختلف طریقے ہیں۔ محض ایک قسم کے سوشل میڈیا میٹرک (یا ڈیٹا) کو ہی نہ دیکھیں۔ اگر آپ اسے مختلف زاویوں سے دیکھیں گے، تو ایک مزید واضح تصویر آپ کے سامنے آسکتی ہے۔ تلاش اور جاننے کے لیے یہاں کچھ کلیدی اصطلاحات اور نمبرز یہ ہیں۔

فالوورز، یا پرستار

یہ ایک عام اور واضح میٹرک ہے، جسے آپ اور دوسرے آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔ اس تعداد کو بڑھتا ہوا دیکھنا اطمینان بخش ہوسکتا ہے، لیکن یہ حقیقت میں اتنا معنی خیز نہیں ہے جیسا آپ ایسا سوچتے ہوں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ چاہیں تو سوشل میڈیا پر آپ فالوورز خرید بھی سکتے ہیں؟ بعض اکاؤنٹس ایسا کرتے ہیں۔ ہم آپ کو ایسا کرنے کی تجویز نہیں کرتے۔ اس میں سب سے اہم نکتہ فالووَرز کی تعداد نہیں ہے جس سے کوئی فرق پڑتا ہے بلکہ فالوورز کی قسم ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے دلچسپی لی اور آپ کے مواد کو پسند، اس پر تبصرہ، اور شیئر کرکے ملوث و شامل ہوئے۔

دلچسپی

کامیابی کی پیمائش کا یہی وہ معیار ہے آپ کے لیے آپ کو کشش کرنا چاہئے۔ اس سے آپ کو یہ اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کے سامعین آپ کی پوسٹوں پر کس طرح کی رائے دے رہے ہیں یا نہیں دے رہے ہیں۔ یہ آپ کو بتاتا ہے کہ لوگ آپ کی تنظیم کے ساتھ کس طرح آن لائن تعامل کر رہے ہیں اور اپنی کمیونٹی کے ساتھ آپ کی بات چیت کیسے ہو رہی ہے۔ یہ آپ کو یہ بھی بتا سکتا ہے کہ انہیں کس قسم کا مواد سب سے زیادہ دلچسپ معلوم ہوتا ہے۔ مختلف چینل پر انحصار کرتے ہوئے دلچسپی و شمولیت کو مختلف طریقوں سے پیمائش کیا جاسکتا ہے، لیکن بنیادی اصول یہ ہے کہ:

اوسط مشغولیت کی شرح = مشغولیت کی سرگرمیوں (تبصرے، لائیکس، شیئرز) کی تعداد ÷ کل فالوورز

تبدیلی 

اپنے مواد کے اثرات کا اندازہ لگانا ضروری ہے۔ کیا آپ کے سامعین ایسے افعال کر رہے ہیں جو آپ انہیں کرانا چاہتے ہیں؟ کیا وہ آپ کے پوسٹ کردہ مخصوص عملی اقدام پر مبنی مواد پر کلک کر رہے ہیں، جیسا کہ فائل ڈاؤنلوڈ کرنا، ویڈیو دیکھنا، میلنگ لسٹ کے لیے سائن-اپ کرنا، یا کسی پول میں ووٹنگ کرنا؟

اس کے متعلق اس طرح سوچیں

تبدیلی کی شرح = ان لوگوں کی تعداد جو مواد کھولتے، کلک کرتے یا اسے ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں ÷ کل وزیٹرز

ٹاپ ٹِپ: معلومات کی زیادتی لوڈ کرنے سے گریز کریں

1۔ غور کریں کہ جو معلومات آپ کے پاس ہیں وہ آپ کی مدد کرسکتی ہے۔

2۔ کیا یہ آپ کو بتا سکتی ہیں کہ کون سا مواد زیادہ کامیاب ہے؟

3۔ کیا یہ آپ کو بتا سکتی ہیں کہ کس وقت اپنے مواد کو پوسٹ کرنا بہترین ہوگا؟

4۔ کیا یہ آپ کو بتا سکتی ہیں آیا کہ سوشل میڈیا پر آپ کی کوششیں آپ کی کمیونٹی کی تیاری اور اس کو مشغول کرنے میں کارگر ہیں؟

سماجی میڈیا کا نظم کرنا ایک مہارت ہے جسے آپ وقت کے ساتھ ساتھ بہتر بنائیں گے۔ اہم چیز یہ ہے کہ آپ اپنے سامعین کے ساتھ مشغول ہو جائیں اور معلوم کریں کہ وہ کیا کرتے ہیں اور کس بات پر کوئی ردعمل نہیں دیتے۔ مزید یہ کہ سماجی بننا بھی یاد رکھیں! جڑے رہنے کے لیے اپنے اکاؤنٹس کو تازہ ترین اور متعلقہ مواد کے ساتھ باقاعدگی سے رکھیں۔ اسے برقرار رکھنے کے لئے اسے انسانی تعلقات کی طرح سمجھیں۔ یاد رکھیں کہ یہ ایک اور طرح کی محض رابطہ کاری ہے۔

کارآمد وسائل

تلاش کریں اور جانیں کہ آپ کے ہر سماجی میڈیا نیٹ ورک کے ساتھ کون سے مفت تجزیاتی وسائل دستیاب ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کے پاس اپنی تنظیم کے لئے کوئی فیس بُک پیج ہے، تو آپ فیس بُک کے پیج کی انسائٹس سے مفید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ فنکشن "آپ کے پیج کی کارکردگی، جیسا کہ آپ کے سامعین کے بارے میں آبادیاتی ڈیٹا اور لوگ آپ کی پوسٹوں پر کیسے ردعمل دے رہے ہیں، کے بارے میں معلومات فراہم کرسکتا ہے۔”

فیس بک پر ہماری کمیونٹی میں شامل ہوں

مشغول رہیں اور ہمارے فیس بک پیج کے ذریعہ ہماری وسیع تر کمیونٹی میں شامل ہوں

Go to Facebook