اچھا آن لائن مواد کیسے بنائیں
اچھا مواد کیسے تیار کیا جائے جو باقی امواد سے نمایاں لگے۔
ٹیکنالوجی نے مواد کی تخلیق کو کافی جمہوری بنا دیا ہے۔ اب ہر کوئی آن لائن ہوسکتا ہے اور چند لمحوں میں پلشر یا ناشر بن سکتا ہے، اور دنیا میں ڈیٹا کی مقدار میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ایک طرح سے ہم سب پر بیک وقت متعدد ذرائع سے معلومات کی بمباری کی جارہی ہے، اور ہماری توجہ کے دورانیے سکڑ رہے ہیں! اب کون اخبار کا کوئی طویل آرٹیکل پڑھتا ہے؟
اگر آپ واقعی کوئی فرق پیدا کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے مواد کو لازماً توجہ حاصل کرنا ہوگی۔ آپ کے سامعین کو موصول ہونے والی بے شمار معلومات کے درمیان اسے نمایاں کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ذرا یہ غور کریں کہ آپ کو روزانہ کتنے پیغامات موصول ہوتے ہیں۔ کیا آپ سب کچھ غور سے پڑھتے ہیں؟ کیا چیز آپ کی توجہ حاصل کرتی ہے؟ اچھے مواد کو تیار کرنے کے لئے یہاں چند ناگزیر نکات یہ ہیں جو کہ گویا ہجوم میں نمایاں کرنے کا باعث ہوں گے۔
اچھا پہلا تاثر دیں
اولین تاثر آن لائن مؤثر شمار ہوتے ہیں، جس طرح یہ زندگی میں۔ آپ کے سماجی میڈیا کے صفحات پر وزیٹرز کے پہلی بار ہی میں فوری توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ بہت اہم ہوتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے تمام سماجی میڈیا اکاؤنٹس پر موجود کور فوٹوز اور ایواٹارز دیکھنے میں پرکشش ہوں اور آپ کی رابطہ کاری حتی الامکان آپ کی تنظیم سے مسلسل مربوط ہو۔ آپ اپنے کور فوٹو کو خالی یا ٹھوس رنگ میں رکھنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
آپ متعدد تصاویر بھی اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ یہاں DIY ٹیمپلیٹس منتخب کریں بہت سے مختلف سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے لیے تاکہ اپنی تنظیم کے لیے گہرا تاثر اور احساس پیدا کرنے میں مدد ہو سکے۔ بینرز، ہیڈرز، کور آرٹ اور بہت کچھ ڈیزائن کرنے کے لیے اپنے امیجز (تصاویر) استعمال کریں، یا دستیاب کسی لائبریری کو منتخب کریں۔
برینڈنگ کا استعمال کریں
کچھ لوگوں کو برینڈنگ کا خیال قابل نفرت، حتیٰ کہ شاطرانہ معلوم ہوتا ہے—جو کہ کوئی بڑا کاروبار ہمیں بیوقوف بنا کر چیزیں خریدنے پر مجبور کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ فطری طور پر برینڈنگ میں کوئی برائی نہیں ہے۔ یہ بس ایک ٹول ہے جس کا اچھا یا بُرا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بعض تنظیمیں اپنے فالورز کو راغب اور عمل کرنے کے لیے اُکسانے کے لئے انتہائی مؤثر طریقے سے اسے استعمال کرتی ہیں۔ آپ اپنا پیغام اپنی کمیونٹی کے حق میں سب سے نمایاں کرنے کے لیے اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک جیسی دکھنے کے لیے آپ رنگ اور فونٹس استعمال کرتے ہوئے ہر چیز بنا کر برانڈنگ کرنا شروع کریں۔ آپ کے سامعین آپ کے پیغامات کو پہچاننا شروع کر دیں گے۔ آپ کس طرح بولتے اور لکھتے ہیں، اس میں بھی مستقل مزاجی اختیار کریں۔ اپنی شناخت کو بنانے میں بھی مدد یہ مددگار ہوگا۔ اس بارے میں مزید معلومات کے لیے کہ "آپ کو ایک برینڈ کی حیثیت سے سوچنے کی ضرورت کیوں ہے” پڑھیں۔
مواد کی مارکیٹنگ کا پیرامڈ استعمال کریں
کتابوں سے لے کر عام ٹویٹس تک، دستیاب تمام مختلف اقسام کے مواد پر غور کریں۔ وہ مختلف حالات کے لئے موزوں ہوتے ہیں۔ ہر ایک قسم کے مواد کی لاگت اور کاوش میں بھی نمایاں فرق ہوتا ہے جو کہ ہر قسم کے مواد کو تیار اور پیش کرنے میں لگتی ہے۔
مندرجہ ذیل مواد کی مارکیٹنگ کا پیرامِڈ دراصل مواد کی اقسام اور ان کو کتنی مرتبہ استعمال کرنا ہے، سے متعلق غور کرنے کا ایک بہت آسان طریقہ ہے۔
یہ مواد کا پیرامِڈ کیسے استعمال کریں:
آپ کسی پیرامِڈ پر جتنی اونچی چڑھائی پر جائیں گے، آپ کو اتنی ہی زیادہ محنت و کوشش کی ضرورت ہوگی۔ پیرامِڈ کے سب سے اوپر حصے میں موجود کتابیں اور وائٹ پیپرز مرتب و تیار کرنے میں زیادہ محنت لگتی ہے اور پڑھنے میں زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ سماجی میڈیا کی پوسٹ زیادہ آسانی سے تیار ہوتی ہیں اور اکثر استعمال میں آتی ہیں۔ یہ سستی بھی ہوتی ہیں۔
دلچسپ مواد تخلیق کرنے کے لیے اپنے مرکزی مواد کو لیں اور اس کا زیریں مواد میں ترجمہ کریں۔
مرکزی مواد: پیرامِڈ کے سب سے اوپر قابل اعتماد، طویل تر مواد — کتابیں، تحقیقی رپورٹس، بلاگ پوسٹ، ویڈیوز، پوڈ کاسٹ کے ساتھ شروع کریں۔ یہ لمبی، تفصیلی معلومات ہے جو کہ مختلف امور کی گہرائی میں جاتی ہے جس کے بارے میں آپ چاہتے ہیں کہ لوگوں اس کا خیال کریں اور اس سے متعلق مناسب عمل کریں۔ آپ سوشل میڈیا پر طویل مواد کے لنکس پوسٹ کرسکتے ہیں، لیکن آپ کو ان پوسٹوں کو قابل توجہ بنانے کی ضرورت ہوگی۔ لوگوں کو ایک پُرتجسس خلاصہ فراہم کرکے مزید پڑھنے کی ترغیب دیں۔
زیریں مواد: اپنے مرکزی مواد کو اس طرح تشکیل دیں جو سادہ، مختصر، جامع، اور واضح عناصر پر مبنی ہو۔ اسے ایسے بنائیں جو آسانی سے قابل قبول ہو! زیریں مواد ازخود منفرد اور جامع ہوسکتا ہے جیسا کہ ٹویٹس میں یا سنگل فوٹوگرافس میں پنہاں انفرادی خیالات۔
متنوع مواد بنائیں
کسی چیز کی زیادہ تکرار بیزار کرنے کا باعث ہوگی، ٹھیک ہے نا؟ اپنی طرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے مخلوط مواد استعمال کریں۔
- کیمپین یا پروجیکٹس کے لیے پروموشنز
- آنے والے ایونٹس
- اثر اور کامیابی کی سرگزشت
- مستفید افراد کے تبصرے اور تعریفی کلمات
- تنظیم کی ثقافت اور کہانیاں
- ٹیم ممبران اور رضاکاروں کی کہانیاں
- حالاتِ حاضرہ (بشمول میمز اور gifs!)
- مفید ذرائع کے لنک
- رپورٹیں اور تحقیق سے حاصل شدہ معلومات
توجہ مرکوز رکھیں۔
اپنے کلیدی پیغام کو ہمیشہ یاد رکھیں۔ آپ اپنے سامعین کو کیا بتانا چاہتے ہیں؟ آپ انہیں مختلف ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے مختلف طریقوں سے بتا سکتے ہیں، لیکن آپ کیا کہنا چاہتے ہیں اس کو فراموش نہ کریں۔ اپنی تنظیم کے بنیادی موضوع پر توجہ برقرار رکھیں۔ مثال کے طور پر، فیس بک کے کسی نفرت انگیز تقریر والے صفحے پر کسی پیاری سی بلی کی تصاویر کی کوئی جگہ نہیں ہے، بشرطیکہ بلی متعلقہ مشورے دے رہی ہو!