نقصان نہ پہنچے

نقصان نہ پہنچے کا اصول یہ تسلیم کرتا ہے کہ کسی بھی پروگرام سے غیر متوقع حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ جن کمیونیٹیز کی آپ مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان پر منفی اثرات کم کرنے کے طریقوں کے لئے مزید پڑھیں۔

ممکن ہے کہ آپ نے "نقصان نہ پہنچے” اصول کے بارے میں سنا ہو۔ کئی تنظیمیں، بشمول اقوام متحدہ اور دا ایشیا فاؤنڈیشن وسیع پیمانے پر یہ تصور استعمال کرتی ہیں، تاکہ یقینی بنایا جائے تا کہ کوئی اقدام حادثاتی طور پر نقصان یا تنازعے کا باعث نہ بنیں۔

نقصان نہیں پہنچے کا یہ معیار تسلیم کرتا ہے کہ کسی بھی مداخلت یا پروگرام، چاہے وہ کتنے ہی اچھے ارادوں کا حامل ہو، اس میں غیر متوقع خطرات ہوسکتے ہیں۔ یہ بات ہر سوشل میڈیا مہم پر لاگو ہوتی ہے۔ ممکن ہے کہ آپ کی خیر سگالی کی پوسٹوں کے غیر ارادی، اور حتیٰ کہ منفی نتائج سامنے آئیں۔

کیا غلط ہو سکتا ہے؟

  • ہوسکتا ہے کہ پیغامات غلط سمجھیں جائیں۔
    مثال کے طور پر، قیام امن اور عمومی فہم پیدا کرنے کے بارے میں مثبت باتیں کرنا جاری متشدد صورتحال سے دوچار لوگوں کے لیے غیرحساس ہوسکتا ہے۔
  • سوشل میڈیا کی کیمپینز لوگوں کو یہ احساس دلا سکتی ہیں کہ انہیں خارج یا نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
    مثال کے طور پر، نوجوان افراد کو تحریک دینے کی مہم کے باعث گاؤں کے بزرگ افراد کو اپنی ضعیفی کا احساس ہوسکتا ہے۔
  • غلط معلومات، گمراہ کن معلومات، یا جعلی خبروں کو (دانستاً یا حادثاتی طور پر) شیئر کرنا نقصان دہ ردعمل کا باعث بن سکتا ہے۔
    Covid کی وبا کے دوران، با رسوخ افراد نے ایسے طبی مشورے شیئر کرنے کی کوشش کی جو غلط یا پیشہ وارانہ رہنمائی کے مخالف تھے، جس سے تذبذب اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی۔
  • ایسی پوسٹس جو ایک خاص گروپ کو نشانہ بناتی ہیں اور دقیانوسی تصورات یا غلط مفروضوں پر مشتمل ہوتی ہیں ان کے نقصان دہ نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔
    بعض ممالک میں، Covid-19 کے پھیلاؤ کے بارے میں مختلف گروپس سے متعلق مفروضوں پر مبنی دقیانوسی تصورات پھیلنے سے نفرت انگیز تقریر، امتیازی سلوک اور تشدد کی صورت میں نتائج سامنے آئے۔
  • سوشل میڈیا پیغام پر منفی تبصرے یا پوسٹس سامنے آ سکتے ہیں۔
    حتیٰ کہ انتہائی معنی خیز پوسٹ بھی غیردانستہ طور پر منفی تبصروں کی لپیٹ میں آسکتی ہے، پوسٹ جتنی زیادہ مؤثر ہوتی ہے، اتنا ہی زیادہ منفی تبصروں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔

آن لائن پبلشنگ/پوسٹنگ سے جڑے خطرات کو آپ کیسے کم ترین کر سکتے ہیں؟

یہ سمجھ لیں کہ:

  • ممکن ہے بہت سے مختلف لوگ آپ کی پوسٹس پڑھتے ہوں، نہ کہ محض آپ کے مطلوبہ سامعین، اور بعض لوگ چیزوں کو آپ سے              مختلف نظریے سے دیکھتے ہوں۔

  •              الفاظ اور تصاویرطاقتور ہوسکتے ہیں اور یہ انتہائی مثبت بھی ہوسکتے ہیں (گویا آپ کی کیمپین کامیاب ہے!) یا منفی بے (لوگ پریشان یا تکلیف میں ہیں)۔
  •              آن لائں شائع کرنے کے بعد دوسرے لوگ مختلف سیاق و سباق میں آپ کے الفاظ اور تصاویر شیئر یا استعمال کر سکتے ہیں۔

لیکن سوشل میڈیا کے مؤثر طاقتور مؤثر فوائد کی رسائی کرنے سے یہ آپ کو روکنے نہ دیں۔

پوسٹنگ کرنے سے قبل، خود سے پوچھیں:

  •              آپ جو معلومات حقیقتاً شیئر کررہے ہیں کیا وہ درست اور تازہ ترین ہیں؟

تجویز

تحقیق کریں، جب ممکن ہو ماہرین سے مشورہ کریں، اور غلط معلومات کی جانچ کے لیے طریقہ کار کے بارے میں یہاں پڑھیں۔

  •              کیا آپ عام فرسودہ خیالات یا غلط مفروضوں پر انحصار کر رہے ہیں؟ ایسا کرنا آسان ہے، مگر اس سے رکاوٹیں ختم ہونے کے بجائے بڑھ جاتی ہیں۔ 
  •              آپ کے مطلوبہ سامعین اس پیغام پر کیسا ردعمل دیں گے؟ اگر آپ بے یقینی کا شکار ہیں، تو آزما کر دیکھ لیں! 
  •              آپ کی کمیونٹی یا ہدف کردہ سامعین کے علاوہ دیگر افراد اس پیغام کا کیا مطلب لیں گے؟ (ایک بار پھر، اپنی تنظیم سے باہر کسی بھی فرد پر اپنے پیغام کو آزمائیں!) 
  •              کیا آپ کی پوسٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لی جا سکتی ہے؟ ممکن ہے کہ آپ کا نکتہ درست ہو، مگر یہ آپ کے گرد موجود ماحول کے واقعات اور دیگر عوامل سے کیا تعلق رکھتا ہے؟ 
  •              کیا آپ اپنے مواد پر آنے والے ردعمل کی نگرانی اور تنظیم کے لئے تیار ہیں؟

ہم سب وقت کے ساتھ ساتھ غلطیاں کرتے رہتے ہیں، لہذا خوفزدہ نہ ہوں…آگے بڑھیں اور ذمہ داری سے پوسٹ کریں!

مثبت رہیں!

بعض اوقات، لوگ آن-لائن وہ کچھ کہتے ہیں جو وہ لوگوں کے سامنے کبھی نہیں کہتے۔ ہر ایک نے غصے والی پوسٹس دیکھی ہوں گی جس کا دوسرے لوگوں کو محض پریشان کرنے کے سوا کچھ حاصل نہیں۔ کسی کے ساتھ بدتمیزی کرنے یا اسے تنقید کا نشانہ بنانے کے حقیقی نتائج ہو سکتے ہیں، اور عمومی طور پر مثبت رہنا ہی بہتر ہوتا ہے۔

منفی تبصروں سے نمٹنے کے لئے تین اہم نکات:

حقائق پر مرکوز رہیں۔ اپنی توجیحات پر زور دیں اور معلومات دکھائیں۔ یہ زیادہ قائل کرنے کا باعث ہوگا اور اس بات کو تقویت ملے گی کہ یہ اختلاف ذاتی نوعیت کا نہیں ہے۔

ذاتی مسئلہ نہ بنائیں۔ اپنے خیالات کو مؤثر طریقے سے پیش کریں؛ دوسروں پر تنقید نہ کریں۔

دوسرے لوگوں کو سُنیں۔ لوگ جو کچھ مختلف دیکھتے ہیں وہ آپ کی پوزیشن کے لیے بھی کوئی حصہ بن سکتا ہے۔

آن لائن ٹرولنگ کو کیسے سنبھال لیں، اس کے لیے مزید ٹولز: آشا سویلیٹی ڈیجیٹل ٹول کِٹ: اخلاقی منظر نامے۔

فیس بک پر ہماری کمیونٹی میں شامل ہوں

مشغول رہیں اور ہمارے فیس بک پیج کے ذریعہ ہماری وسیع تر کمیونٹی میں شامل ہوں

Go to Facebook