کیس اسٹڈی
امن کے لیے جگہیں بنانا فلپائن، منڈاناؤ میں دیسی روایات کے لئے ایک آن لائن گھر
کم عمری میں ہی اپنی ثقافت کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے، روڈیل سوگن نے اپنے دیسی ورثہ کی دو دھاری تلوار بھی محسوس کی ہے، اور امتیازی سلوک کے بارے میں ان کی گہری سمجھ بوجھ اب ان کے کام کو آن لائن نفرت انگیز تقریر اور تشدد کا مقابلہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔
اپنے ورثے کا فخر و افتخار فطری طور پر روڈیل سوگن میں موجود ہے جو اسٹوریا سا کالیناؤ (Iska) کے بانیوں میں سے ایک ہے، جو منڈاناؤ میں دیسی لوگوں (IPs) کے لیے ایک آن لائن حمایتی گروپ ہے۔
بلان نسل سے تعلق رکھنے والے روڈیل کو اپنی ثقافت کی خوبصورتی سے گہرا پیار ہے جو فنون اور روحانیات کی روایات سے مالا مال ہے۔
تمام فلپائنی جزائر میں بلانی لوگوں کو کپڑے کی بُنائی کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔ وہ پگھلتے ہوئے پیتل اور تانبے پر اپنی مہارتوں اور شکار کرنے کی صلاحیتوں کے لئے بھی مشہور ہیں۔ اور ان کی ثقافت فطرت کی قدر اور اسلاف اور ماحول کے لئے احترام کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
روڈیل کا کہنا ہے کہ "میں نے یہ سیکھا ہے کہ اگلی نسل کے لئے ہماری روایات کا علم اور رواج کا منتقل ہونا کتنا ضروری ہے۔ مجھے فخر کا احساس ہوتا ہے۔”
اس کے باوجود روڈیل کو فخر ایک قیمت پر ملا ہے جس کے ساتھ اس کے لوگوں کو وسیع پیمانے پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ ایک تعصّب تھا — اور اسے ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے بڑھاوا دیا گیا — جس نے اسکا کو جنم دیا۔
روڈیل نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ "میں نے بلانی کی حیثیت سے بڑے ہونے کی اذیت محسوس کی۔ میری کمیونٹی نے معاشرے میں اپنی آواز اٹھانے کے لئے بھرپور جدوجہد کی ہے۔ ہم پر کمتر، اَن پڑھ اور سیکھنے میں سست رو ہونے کا لیبل لگایا گیا۔ یہ تعصّب اکثر شدید غنڈہ گردی کا باعث بنتا رہا ہے۔”
منڈاناؤ میں بلان سرکاری طور پر تسلیم شدہ نسلی لسانی گروہوں میں سے ایک ہے، یہ جزیرہ طویل عرصے سے سیاسی تشدد، شناخت پر مبنی مسلح تصادم، اور نسلی اور قبیلوں کی تفریقوں کے زہریلے مرکب سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ مورو مسلم علیحدگی پسندوں کی طرح، کمیونسٹوں اور فرقہ وارانہ گروپوں کی طرح حکومتی دستوں اور نظریاتی جھکاؤ رکھنے والی قوتوں کے مابین جھگڑوں میں لوگوں کو اکثر جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
زمینی تنازعات نے تقسیم کو بہت وسیع کردیا ہے۔ منڈاناؤ میں، دیسی لوگوں کی بنیاد ان کے زمینی ملکیت کے تصّورات ہیں جنہیں ان کی کمیونیٹیز میں گویا آبائی علاقوں کی طرح تصّور کیا جاتا ہے۔ ان میں شکار گاہیں، ندیاں، جنگلات، غیرآباد شدہ زمین اور اس کے نیچے معدنی وسائل شامل ہیں۔ سرکاری مستند ملکیتی حقوق کی عدم دستیابی کے باعث – نجی ملکیت کا تصّور – خارجی لوگوں کو اس خطے میں داخل ہونے اور مختلف پلاٹوں میں دعویٰ کرنے کا مجاز بنا دیتا ہے۔
زمینی حقوق کی اس نازک صورتحال نے مسلح تصادم کے بیج بو دیئے ہیں، اور اس نے اشتعال اور نفرت کی آبیاری میں مدد کی ہے: ایک ایسا مسئلہ جسے سوشل میڈیا نے، اپنی وسیع پہنچ کے ساتھ، کئی گنا زیادہ بڑھا دیا ہے۔
یہ ایک بلان مخالف وائرل پوسٹ تھی جس نے روڈیل کو، جو کہ اس وقت کالج میں اپنے تیسرے سال میں تھا، اسکا کے ذریعہ نفرت کے خلاف پیچھے دھکیلنے کی تحریک دی تھی، جو کہ منڈاناؤ میں دیسی لوگوں کو ایک محفوظ آن لائن جگہ فراہم کرنے کے مشن پر قائم کی تھی۔
اس نے بتایا کہ "اس سے مجھے یہ احساس ہوا کہ کس طرح سوشل میڈیا نے امتیازی سلوک کو مزید بڑھاوا دیا اور آن لائن نفرت اور تشدد کی ثقافت کو پروان چڑھایا”۔ "جب بھی دیسی لوگوں کے خلاف کوئی جارحانہ پوسٹ آن لائن ظاہر ہوتی ہے، دانستہ یا غیر دانستہ، تو میں نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ ہمارے کچھ بھائی آن لائن مشتعل ہوجاتے ہیں اور جارحانہ الفاظ کے ساتھ اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔ یہ ایک غیر صحت بخش جگہ بن جاتی ہے اور امن اور مخالف نقطہ ہائے نظر کو سمجھنے کے لیے ناممکنات کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ "
اسکا (Iska)، منڈاناؤ کے مقامی افراد کی کمینیٹیز کو با اختیار بنانے کے لئے مثبت کہانیاں اور پیغامات پھیلانے کے لئے، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو استعمال کرتی ہے۔ یہ پورے جزیرے کے مقامی افراد کے لئے اپنی مشترکہ جدوجہد، امیدوں اور کامیابیوں کے بارے میں بات چیت کرنے کا ایک مرکز بن گیا ہے۔
روڈیل نے بیان کرتے ہوئے کہا "پہاڑی، ساحلی علاقوں، شہروں اور حتی کہ بیرون ملک سے، اس نے مقامی افراد کی کمیونٹیز کو متحد کیا ہے تاکہ وہ واپس جاسکیں، گلے لگائیں اور اپنی جڑوں کو مضبوط کریں۔”
عالمی وبائی مرض نے، اگر کچھ بھی کیا ہے، تو اِسکا کے آن لائن کامریڈشپ کے احساس کو تقویت ملی ہے۔ منڈاناؤ میں لاک ڈاؤن نے اسے بڑھتے ہوئے سامعین کے ساتھ فراہم کیا ہے، جس میں وہ معلومات اور تفریح فراہم کرتا ہے جیسے کہانی بیان کرنے کا پروگرام اور پوسٹر سازی اور فوٹو گرافی کے مقابلے اور ٹک ٹاک ڈانس چیلنج جیسے چھوٹے مقابلے۔
اسکا، کو اس طرح کے متاثر کن انداز میں بڑھتا ہوا دیکھنا، روڈیل کو ذاتی اطمینان کا احساس دلاتا ہے۔ وہ اس پلیٹ فارم اور اسے ملک بھر میں پھیلانے کے خواب پر پختہ یقین رکھتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ، "اس (اسکا Iska) میں اتنی صلاحیت ہے، اور اب سے پانچ سال بعد، ہم اسے فلپائن میں دیسی کہانیوں کے ایک پاور ہاؤس کے طور پر دیکھتے ہیں۔”
لیکن انفرادی اطمینان اس کہانی کا صرف ایک حصہ ہے۔ اور روڈیل کے لئے جو سب سے زیادہ خوش آئیند بات ہے، وہ یہ ہے کہ اسکا اتحاد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے اور نفرتوں کا مقابلہ کر رہا ہے جبکہ مقامی افراد کو اپنی ثقافت سے جوڑ رہا ہے اور ان کے فخر کے احساس کو پروان چڑھا رہا ہے۔
وہ کہتا ہے کہ”محبت اور احترام کے عدسوں سے تعلیم بہتر طور پر دی جاتی ہے،” "ہمیں نسل در نسل اپنے آبا و اجداد سے جو اقدار ملی ہیں اس کی رہنمائی میں امن کی روایات اور قصّے ہمیں شیئر کرنے سے ہرگز کبھی نہیں رُکنا چاہئے۔”
ایسکا اور ان کی سرگرمیوں کے بارے میں مزید معلومات درج ذیل مل سکتی ہیں۔