سیکشن 3: مؤثر سماجی میڈیا کیسے بنایا جائے
سول سوسائٹی تنظیموں کے سماجی میڈیا کی مرحلہ وار گائیڈ
آپ کا مواد جتنا اچھا ہو گا، لوگوں کے اسے شیئر کرنے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہو گا۔ معیاری مواد کی تخلیق کے لیے آپ کی مدد اور آن لائن موجودگی کو بڑھانے کے لیے چند کارآمد تجاویز درج ذیل ہیں۔
سماجی میڈیا دراصل شیئر کرنے سے ہی متعلق ہے—خبریں، کہانیاں، تصاویر، اور خیالات شیئر کرنا۔ یہ اہم ہے کہ اچھا مواد تخلیق کیا جائے جسے لوگ پڑھنا اور پھر دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں۔ آپ کا مواد جتنا اچھا ہو گا، لوگوں کے اسے شیئر کرنے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہو گا۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کا پیغام زیادہ افراد کے لئے مزید مؤثر ہو گا۔
معیاری مواد کی تخلیق کے لیے آپ کی مدد اور آن لائن موجودگی کو بڑھانے کے لیے چند کارآمد تجاویز درج ذیل ہیں۔
مسلسل تبدیلی
سماجی میڈیا کا منظر ہمہ وقت بدلتا رہتا ہے۔ یہ تیزی سے حرکت کرتا ہے، اور نئے پلیٹ فارمز اور مواصلت کے طریقے مسلسل ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔ نئی باتیں سیکھنے اور نئی معلومات کی تلاش کے لئے ذہن کھلا رکھیں۔
سماجی میڈیا، خاص کر مقبول ترین پلیٹ فارمز کے انٹرفیسز کا استعمال آسان ہے۔ باقاعدہ استعمال سے آپ یہ سیکھ جاتے ہیں کہ کیا کارآمد ہے اور کیا نہیں۔ اہم ترین بات یہ ہے کہ کوشش کرنے سے نہ گھبرائیں۔
درست پلیٹ فارم کا انتخاب
استعمال کے لیے بہت سے سماجی میڈیا پلیٹ فارمز ہیں۔ ہر پلیٹ فارم کی اپنی خصوصیات ہوتی ہیں۔ آگاہ رہیں کہ وہ کس لئے استعمال کیے جاتے ہیں اور آپ کے علاقے میں کتنے مقبول ہیں۔ آپ کے سامعین کون سے پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہیں؟ یہ بھی سوچیں کہ ہر پلیٹ فارم کے لئے کس قسم کا مواد درکار ہے اور آیا آپ اس پلیٹ فارم پر باقاعدہ موجودگی برقرار رکھنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
آپ کے مواد کو نمایاں ہونا چاہیے
انٹرنیٹ پر وسیع مقدار میں معلومات دستیاب ہیں۔ اگر آپ اپنے ہدف کردہ سامعین تک اپنا پیغام پہنچانا چاہتے ہیں، تو آپ کو ان کی توجہ لینے کی ضرورت ہے۔ آپ کے مواد کو دلچسپ ہونا چاہیے اور ان کو موصول ہونے والی معلومات کی وسیع مقدار میں نمایاں نظر آنا چاہیے۔ ذرا یہ غور کریں کہ آپ کو روزانہ کتنے پیغامات موصول ہوتے ہیں۔ کیا آپ سب کچھ غور سے پڑھتے ہیں؟ کیا چیز آپ کی توجہ حاصل کرتی ہے؟ کیا یہ اچھی تصاویر ہوتی ہیں، دلچسپ شہ سرخیاں، یا مخصوص رنگ؟ اچھے مواد کو تیار کرنے کے لئے یہاں چند ناگزیر نکات یہ ہیں جو ہجوم میں بھی نمایاں کرنے کا باعث ہوں گے۔
ہمیشہ پہلا تاثر اچھا قائم کریں
اپنے سماجی میڈیا کے صفحات پر وزیٹرز کی پہلی مرتبہ ہی فوری توجہ حاصل کرنے کے لیے اوّلین تاثرات بہت اہم ہوتے ہیں۔ یقینی بنائیں کہ آپ کے تمام سماجی میڈیا اکاؤنٹس پر موجود کور تصاویر اور ایواٹارز دیکھنے میں پرکشش اور مسلسل آپ کی تمام رابطہ کاری آپ کی تنظیم سے منسلک کرتی ہو۔
آپ اپنے کور فوٹو کو خالی یا ٹھوس رنگ میں رکھ سکتے ہیں۔ یہ مختلف بنانے والا عنصر ہے۔ آپ کثیر تصاویر بھی اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ چند سماجی میڈیا پلیٹ فارمز پر آپ اپنی پروفائل کے لئے ایک ٹیمپلیٹ منتخب کر سکتے ہیں۔ اپنی تنظیم کی مضبوط وضع قطع اور تاثر وضع کرنے میں مدد کے لئے ٹیمپلیٹس استعمال کریں۔ بینرز، ہیڈرز، کور آرٹ، اور بہت کچھ ڈیزائن کرنے کے لیے خود اپنی تصاویر استعمال کریں، یا کسی دستیاب لائبریری کی تصویر منتخب کریں۔
برینڈنگ کا استعمال کریں
کچھ لوگوں کو برینڈنگ کا خیال قابل نفرت، یہاں تک کہ شاطرانہ معلوم ہوتا ہے—جو کہ کوئی بڑا کاروبار ہمیں بیوقوف بنا کر چیزیں خریدنے پر مجبور کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ فطری طور پر برینڈنگ میں کوئی برائی نہیں ہے۔ یہ بس ایک ٹول ہے جس کا اچھا یا بُرا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بعض انتہا پسند تنظیمیں اپنے پیروکاروں کو راغب کرنے اور عمل پر اکسانے کے لئے اسے انتہائی مؤثر طریقے سے استعمال کرتی ہیں۔
برینڈنگ اچھائی کی قوت بھی ہو سکتی ہے۔ بااثر برانڈز صارفین سے جذباتی رابطہ قائم کرتے ہیں۔ یونیسیف (UNICEF) اس کام کے لئے فوری طور پر پہچانے جانے والے نیلے رنگ کے شیڈ اور بچوں کی تصاویر استعمال کرتا ہے۔ کامیاب برینڈز اپنے سامعین کو اچھے طریقے سے جانتے ہیں اور مستحکم رہتے ہیں۔ ہم ان سے سیکھ سکتے ہیں۔
اپنی تنظیم کی برینڈنگ کا مطلب یہ ہے کہ اپنے مواصلت کے طریقے میں مستحکم رہیں۔ مسلسل ایک ہی طرح کے رنگ، فونٹ، اور تصاویر کی طرز استعمال کریں تاکہ لوگ آپ کی تنظیم کو فورا پہچان جائیں۔ حتیٰ کہ آپ کیسے لکھتے یا اپنے سامعین سے "بات کرتے” ہیں، یہ بھی اہم ہوتا ہے۔ فارمیٹ سے قطع نظر، آپ کی تنظیم کی کسی بھی رابطہ کاری کی وضع قطع اور تاثر یکساں ہونا چاہیے۔
متنوع مواد بنائیں
بہت زیادہ کوئی چیز غالباً بیزار کرنے کا باعث ہوگی، ٹھیک ہے نا؟ اپنی طرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے مخلوط مواد استعمال کریں۔
مواد کی مختلف اقسام درج ذیل ہو سکتی ہیں:
- مہم یا منصوبے کی پروموشنز
- آنے والے ایونٹس
- اثر اور کامیابی کی کہانیاں
- مستفید افراد کے تبصرے اور تعریفی کلمات
- آپ کی تنظیم کی ثقافت کے متعلق کہانیاں
- ٹیم ممبران اور رضاکاروں کی پروفائلز
- حالاتِ حاضرہ (بشمول میمز اور gifs)
- مددگار ذرائع کے لنکس
- رپورٹس اور تحقیق سے حاصل شدہ معلومات
اچھی تصاویر کی آن لائن اہمیت ہوتی ہے
بصری تصاویر توجہ حاصل کرتی ہیں! سوچیں کہ جب آپ اپنے سوشل میڈیا فیڈ پر اسکرولنگ کر رہے ہوں یا محض کوئی اخبار پڑھ رہے ہوں، تو اس دوران کیا چیز آپ کی توجہ کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔ یہ مخصوص تصاویر ہوتی ہیں، ٹھیک؟ گرافکس، تصاویر، اور اشتہارات۔ اپنے پیغام کو بے شمار پیغامات جو کہ آپ کے سامعین روزانہ دیکھتے ہیں، ان سے الگ نمایاں کرنے کے لیے آپ کو اچھی تصاویر کی ضرورت ہے۔
تصاویر درج ذیل کام کر سکتی ہیں:
- سادہ یا پیچیدہ خیالات کو چند لفظوں میں بتانے میں مدد کر سکتی ہیں۔
- آپ کے مواد کو پیشہ ورانہ اور مستند بنا سکتی ہیں۔
- آپ کی بات لوگوں کو ذہن نشین کروا سکتی ہیں۔
- لوگوں کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہیں کہ وہ آپ کی معلومات کو دوسرے لوگوں سے شیئر کریں۔
تصاویر کے بغیر بہت سارا متن بھی بہت بیزار کن ہوتا ہے! یہ بالکل ایسی کتاب یا میگزین کی طرح ہے جس میں کوئی تصویر نہیں ہو۔ کامیاب آن لائن مواصلت کے لیے آپ کو بِلاشبہ تصاویر کی ضرورت ہوتی ہے۔ طاقتور کہانیاں سُنانے کے لئے الفاظ اور تصاویر مل کر کارگر ہوتے ہیں۔
مفت تصاویر نکالنا
آپ اپنی اصل تصاویر آن لائن استعمال کرسکتے ہیں یا دوسرے لوگوں کی جانب سے تیار/تخلیق کردہ تصاویر استعمال کرسکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر اتنی زیادہ فوٹوگرافس اور بصری امیجز موجود ہیں کہ دیگر افراد کی تصاویر استعمال کرنے کا عمل سستا، تیز اور آسان ہو سکتا ہے۔
مفت تصاویر کے ذرائع میں امیج لائبریریز، سماجی میڈیا پر موجود تصاویر اور کئی ویب سائٹوں سے قابل حصول فوٹوگرافس شامل ہیں۔ مگر یہ یقینی بنائیں کہ آپ کو ان کے استعمال کی اجازت حاصل ہے۔ سائٹ پر اجازت چیک کریں یا مالک کو ای میل کریں۔
مواد کی تخلیق کے چند ٹولز، مثلا Canva آپ کو کاپی رائٹ سے پاک تصاویر تک رسائی دیتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر ہمیشہ یہ بیان کریں کہ تصاویر آپ کو کہاں سے حاصل ہوئیں، چاہے وہ مفت ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ اہم ہے کیونکہ:
- اسے وسیع طور پر درست کام کرنا سمجھا جاتا ہے۔ ہر فرد اپنے کام کے کریڈٹ کا مستحق ہوتا ہے۔
- یہ آپ کے سامعین کو بتاتا ہے کہ آپ تصاویر چوری نہیں کر رہے ہیں، اور ان کا اعتماد حاصل کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اس بات کے متعلق ایماندار ہیں کہ آپ کہاں سے معلومات حاصل کرتے ہیں۔
- یہ ڈیجیٹل سطح پر اچھی موجودگی کا غماز ہے اور آپ کے سامعین کے سامنے ظاہر کرتا ہے کہ آپ کی تصویر اصل ہے۔
مواد کی مفت تخلیق: مفت ٹیمپلیٹس سے ابتدا کریں
اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ ڈیزائنر نہیں ہیں یا تکنیکی صلاحیت کے مالک نہیں ہیں۔ آپ ٹمپلیٹس کے ذریعے بہترین آن لائن مواد تخلیق کر سکتے ہیں۔ آپ کے انتخاب کے لئے کئی ٹیمپلیٹس موجود ہیں۔ اکثر اتنے اختیارات ہوتے ہیں کہ یہ منتخب کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ آپ کو کون سا درکار ہے۔ وہ پروگرام آپ کے لئے اچھے آئیڈیاز تجویز کریں گے۔
خوشخبری یہ ہے: خوشخبری: یہاں مواد تیار کرنے کے ایسے ٹولز موجود ہیں جو سیکھنے میں آسان اور بالکل فری ہیں! جی ہاں، درست، یہ بالکل فری ہے۔ بہت سے چھوٹے کاروبار اور تنظیمیں جو گرافک ڈیزائنر کے متحمل نہیں ہوسکتے، ان کو استعمال کرتے ہیں۔
ان میں بعض 14 دن کی آزمائشی مدت کے لئے مفت ہوتے ہیں۔ تو پھر آپ کو سائن اپ ہونا اور ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔
دیگر پروگرام انفرادی استعمال کے لیے مفت ہوتے ہیں، لیکن بڑی تنظیموں کو ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔
بعض اوقات یہ وسائل آپ کے استعمال پر انحصار کرتے ہوئے مفت ہوتے ہیں۔ آپ کو ادائیگی صرف اس صورت میں کرنا پڑے گی جب آپ ان کا بہت زیادہ استعمال کریں گے۔
آپ ان وسائل کی مدد سے مختلف قسم کا بہت سا مواد تیار کرسکتے ہیں، بشمول:
- پریزنٹیشنز
- فلائرز
- پوسٹرز
- پہلے سے مطلوبہ سائز میں سماجی میڈیا کی تصاویر جو کسی بھی سماجی میڈیا پلیٹ فارم پر اچھی نظر آئیں گی
- ہیڈرز
- لوگوز
- اینی میشنز
- انفوگرافکس
- سرویز— گوگل سروے یا سروے منکی استعمال کریں
- میمز
- GIFs
ہمارا تجویز کردہ ٹول
کئی مفت، آن لائن مواد کی تخلیق کے ٹولز دستیاب ہیں۔
ہمارا پسندیدہ انتخاب Canva ہے۔ ہم Canva پسند کرتے ہیں کیوں کہ:
- یہ سیکھنے اور استعمال کرنے میں آسان ہے۔
- مختلف فارمیٹس کے لئے اس میں بہت سی مختلف ٹیمپلیٹس ہیں۔
- اس کو ٹیمپلیٹ کے نئے انتخابات کے ساتھ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔
- یہ آپ کے ڈیزائن کی مکمل شکل و صورت اور احساس کو منتخب کرسکتا ہے۔
- ٹیموں میں آپ کو کام کرنے دیتا ہے، تاکہ دیگر لوگ آپ کے کام پر تبصرے کر سکیں۔
- آپ کے منصوبے آپ کے اکاؤنٹ میں رکھتا ہے تاکہ آپ ہر مرتبہ انہیں موافق بنا سکیں۔
آپ Canva استعمال کرتے ہوئے یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ کا تخلیق کردہ ہر پیغام برینڈڈ ہو اور یکساں نظر آئے، تاکہ لوگوں جان لیں کہ یہ پیغام آپ کی تنظیم سے آیا ہے۔ ایک واضح اور یکساں جھلک اور احساس، لوگوں کو آپ کے گروپ سے واقف ہونے اور معلومات کا نوٹس لینے میں مدد دیتا ہے۔ اگر یہ یکساں نظر نہ آئے، تو ممکن ہے کہ لوگ اسے فوراً آپ کے گروپ سے لنک نہ کرسکیں۔
اپنے وسائل کو استعمال کرنے سے قبل ہمیشہ ان کی تحقیق کر لیں۔ ہمہ وقت نئے وسائل تیار کیے جا رہے ہوتے ہیں۔ ممکن ہے کہ آپ کو کوئی نیا مل جائے جو آپ کو زیادہ پسند ہو۔ اور دیگر افراد سے بھی مشورے اور تجاویز لیں۔
توجہ مرکوز رکھیں۔
اپنے کلیدی پیغام کو ہمیشہ یاد رکھیں۔ آپ اپنے سامعین کو کیا بتانا چاہتے ہیں؟ آپ یہ مختلف وسائل استعمال کر کے مختلف طریقوں سے بتا سکتے ہیں، لیکن یہ نظرانداز نہ کریں کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں۔ اپنے مواد کی وضع بہترین بنائیں، لیکن یہ بھی دیکھیں کہ وہ آپ کا پیغام پہنچا رہا ہو۔
اپنی تنظیم کی تصویر اور اس کے تمام آن لائن مواد کے تسلسل کے متعلق سوچیں۔ مثال کے طور پر انسداد نفرت انگیزی کے سماجی میڈیا صفحے پر بلی کی پیاری تصاویر پوسٹ کرنا عجیب ہو گا – بشرطیکہ بلی متعلقہ مشورہ دے رہی ہو!