سیکشن 2: اپنے سامعین سے کیسے رابطہ کاری کی جائے

سول سوسائٹی تنظیموں کے سماجی میڈیا کی مرحلہ وار گائیڈ

اچھی رابطہ کاری لوگوں سے منسلک کرواتی ہے۔ اس باب میں آپ کو دکھایا جائے گا کہ اپنے سامعین کی توجہ لے کر اپنے پیغام کو ان سے کیسے منسلک کیا جائے۔

انٹرنیٹ نے اشاعت کو جمہوری بنا دیا ہے۔ اب آپ کو مخصوص سامان، ہنر، یا تقسیم کے ذرائع کی مزید ضرورت نہیں ہے۔ درست آلات کے ساتھ کوئی بھی آن لائن ہوسکتا ہے اور چند لمحوں میں پبلشر یا ناشر بن سکتا ہے، اور دنیا میں ڈیٹا کی مقدار میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ کسی شے کے انٹرنیٹ پر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اچھی رابطہ کاری ہے۔

اچھی رابطہ کاری لوگوں سے جوڑتی ہے۔ اس سے ان پر اثر ہوتا ہے اور وہ پیغام کے ردعمل میں سوچتے، محسوس کرتے، یا اس طرح عمل کرتے ہیں۔

آپ کو اپنی شائع کردہ تمام معلومات کے لئے رابطہ کاری کا اچھا ہدف رکھنا چاہیے۔ کوئی بھی شخص ایسی شے کی تیاری میں وقت، کوشش، یا وسائل ضائع نہیں کرنا چاہتا جسے لوگ پڑھنے یا دیکھنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔

اس باب میں آپ کو دکھایا جائے گا کہ اپنے سامعین کی توجہ لے کر اپنے پیغام کو ان سے کیسے منسلک کیا جائے۔

اپنے سامعین کو جاننا

ہر شخص آپ کے سامعین میں سے نہیں ہوتا! اگر ہم نے کہا کہ ہمارے ہدف کردہ سامعین سب لوگ ہیں، تو اس کا مطلب انٹرنیٹ پر موجود تقریباً 8 بلین افراد ہوں گے! وہ سب آپ کے پیغام میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

آپ کو یقینی بنانا ہو گا کہ آپ کو واضح اندازہ ہو کہ آپ کے سامعین کون ہیں اور آپ ان سے رابطہ کاری کیوں کرنا چاہتے ہیں۔ سوچیں کہ وہ کس قسم کے افراد ہیں؛ انہیں کیا کرنا یا دیکھنا پسند ہے؛ انہیں کس چیز سے تحریک ملتی ہے۔ اس معلومات سے آپ کو اپنے سامعین سے اپنا پیغام منسلک کرنے کی راہ پانے میں مدد ملے گی۔

آپ ایسا پیغام کیسے پہنچا سکتے ہیں جو آپ کے سامعین کی روزمرہ زندگی یا تجربات سے منسلک ہو؟ ایک اچھی مشق یہ ہے کہ اپنے ہدف کردہ سامعین کے کسی عام رکن کی "زندگی کا ایک دن” تخلیق کیا جائے۔ سوچیں کہ وہ دن بھر کیا کرتے ہوں گے اور پھر اسے لکھیں۔ اس سے آپ کو ان سے منسلک ہونے کے چند مؤثر اشارے ملیں گے۔ اگر وہ صبح سویرے آن لائن آتے ہیں، تو یہ اپنا مواد پوسٹ کرنے کا اچھا وقت ہو سکتا ہے۔ اگر وہ فٹ بال کے شائقین ہیں، تو ممکن ہے کہ آپ ان کے پسندیدہ فٹ بال کے کھلاڑیوں سے اپنی مہم میں مدد لے سکیں۔ 

اپنے سامعین کے متعلق مزید جاننے سے آپ کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ وہ کس قسم کے پیغامات پر ردعمل دیں گے، اور بالآخر، اس سے اثر پیدا ہو گا۔ 

مؤثر کہانیاں سنائیں جو باہم مربوط کریں

کہانیاں دراصل یہ ہوتی ہیں کہ ہم انسانوں کی حیثیت سے ایک دوسرے سے کس طرح کا تعلق رکھتے ہیں اور جذباتی روابط قائم کرتے ہیں۔ ہمیں بچپن سے ہی کہانیاں سنائی جاتی ہیں اور ہم زندگی بھر انھیں سُنتے ہی رہتے ہیں۔ سیاستدان ہمیں اپنے وژن سے متعلق کہانیاں سناتے ہیں، اور کاروباری ادارے ہمیں اپنی برانڈز کے بارے میں کہانیاں سناتے ہیں۔ ہم کہانیاں اُن کو سُناتے ہیں جو ہر روز ہمارے ارد گرد ہوتے ہیں تاکہ ان کو سکھائیں، تفریح دے سکیں، اور تحریک و ترغیب دے سکیں۔

"سماجی میڈیا کو حقیقی زندگی سے کیسے جوڑا جائے” میں شناخت کردہ سامعین سے منسلک ہونے کے لئے قصہ گوئی کی قوت استعمال کریں۔ مثبت تبدیلی لانے کے لئے آپ کو اپنے سامعین کے دل چھونے کی ضرورت ہے۔ ضروری ہے کہ آپ کا پیغام ان پر اثر کرے۔

قصہ گوئی کے "4 عناصر”

تمام اچھی کہانیوں کے چار یکساں کلیدی عناصر ہوتے ہیں۔

لوگ

کہانی میں کون ہے؟ انسانی کردار سامعین سے منسلک ہونے کا بہترین طریقہ ہوتا ہے، کیوں کہ وہ اس سے متعلق دلچسپی رکھنے لگتے ہیں کہ کردار کے ساتھ کیا ہو گا۔

مقام

کہانی کہاں انجام پاتی ہے؟ مقام آپ کے کردار اور کہانی کو گہرائی عطا کرتا ہے۔ آپ اسے استعمال کرتے ہوئے بصری طور پر مختصر وقت میں بہت سی معلومات پہنچا سکتے ہیں۔

پلاٹ

آپ کی کہانی کا موڑ یا تناؤ کیا ہے؟ بہترین فلمیں وہ ہوتی ہیں جو آپ کو حیران کر دیں۔ ایک ایسا موڑ آتا ہے جس کی آپ کو توقع نہیں تھی۔ اپنی کہانی میں تناؤ پیدا کر کے سامعین کو اندازے لگانے کا موقع دیں، یا انہیں کچھ ایسا بتائیں جو انہیں معلوم نہ ہو۔ آپ کسی سوچ اجاگر کرنے والی حقیقت یا ایسے بیان سے بھی کہانی کا آغاز کر سکتے ہیں کہ "انتہا پسندی کارآمد نہیں” یا "تشدد آپ کی کمزوری ظاہر کرتا ہے!”

مقصد

کسی کو کیوں پرواہ کرنی چاہیے؟ اپنے سامعین کے سامنے ظاہر کریں کہ موضوع کیوں اہم ہے۔ 

قصہ گوئی کی چار مختلف اقسام

قصہ گوئی کی بعض اقسام دوسروں کے مقابلے بعض سامعین کے لیے زیادہ کشش اور دلچسپی کا باعث ہوتی ہیں، اور بعض قصہ گو کے لیے زیادہ عملی ہوتی ہیں۔ اپنی کہانیاں سنانے کے چار مختلف طریقے ہوتے ہیں۔

زبانی قصہ گوئی

لکھنا سیکھنے سے پہلے ہم بولتے تھے۔ قدیم اور جدید دونوں قسم کے لوگوں کا یہی حقیقی حال ہے۔ بعض آبادیوں کے مابین اب بھی زبانی ثقافت مکمل طور پر زندہ ہے، جیسا کہ آسٹریلیا میں پائے جانے والے بعض گروہ، جہاں گانے، مخصوص گیت، اور زبانی سُنائی گئی کہانیاں ایک نسل سے دوسری نسل تک خیالات کو منتقل کرتی ہیں۔

کسی انسانی آواز کو سُننا انتہائی پُرکشش ہوسکتا ہے، خاص طور سے اگر یہ کسی اہل شخصیت کی آواز ہو۔ ذرا تصّور کریں کہ کسی مشہور اور انتہائی معزز گلوکار کی جانب سے پیش کردہ کوئی سادہ سا پیغام کس قدر طاقتور ہوسکتا ہے جب اس کو آپ کے سامعین تک منتقل کر دیا جائے۔

پوڈکاسٹس دراصل قصہ گوئی کا ایک جدید میڈیم ہے جو کہ الفاظ کو دور دراز مقامات تک لے جاتا ہے۔ ان میں اکثر، اپنی کہانیاں سُنانے والے حقیقی لوگ بھی نظر آتے ہیں اور دنیا بھر کے سامعین تک پہنچ سکتے ہیں۔ آڈیو انٹرویوز یا وائس ریکارڈنگز استعمال کرتے ہوئے ، اپنے سامعین کے ساتھ اپنی کہانی شیئر کرنے پر غور کریں۔ آپ وائس میسیجز پر مشتمل کوئی ایسی مہم بھی تیار کرسکتے ہیں جسے لوگ اپنے دوستوں کو باآسانی فارورڈ کر سکیں۔ کم خواندگی کے حامل سامعین کے لیے یہ عملاً بہت مؤثر ہوسکتا ہے۔

بصری قصہ گوئی

قدیم غاروں کی پینٹینگز اور جدید انسٹاگرام فیڈز دونوں ہی بصری کہانیاں سُناتے ہیں—ایسی کہانیاں جن کو لوگ دیکھ سکتے ہیں اور فالو کرسکتے ہیں۔ ہم میں سے بیشتر افراد تحریر پڑھنے کے بجائے بصری طور پر معلومات زیادہ تیزی سے جذب کرتے ہیں۔ کوئی تصویر یا ڈرائنگ تیزی سے تصورات اور جذبات پہنچا سکتی ہے اور ہمیں مختلف طریقے سے سوچنے پر مجبور کر سکتی ہے۔ بصری قصہ گوئی طاقتور اور انتہائی کارآمد ہو سکتی ہے۔

کوئی بھی شخص ایک بٹن دبا کر تصویر لے سکتا ہے۔ یہ صرف اُس صورت میں کوئی کہانی بن جاتی ہے جب کسی تصویر یا تصاویر کے سلسلے میں کوئی پیغام یا خیال موجود ہو۔ اہم یہ ہے کہ آپ تصاویر سے کہانی کیسے سناتے ہیں۔ قصہ گوئی کا اصل فن یہی ہے۔

بصری قصہ گوئی اپنے ہدف کردہ سامعین سے جذباتی طور پر منسلک ہونے کا اچھا طریقہ ہے۔ یہ کم خواندہ سامعین کے لئے بھی کارگر ہے۔

تحریری قصہ گوئی

پرنٹنگ پریس نے تحریری لفظ کو وسیع پیمانے پر رابطہ کاری کا وسیلہ بنا دیا ہے۔ قصہ گوئی کی نئی صورتیں — ناولز، مضامین، اخبارات، اور پوسٹرز— جو کہ لامحدود سامعین تک پہنچ سکتے ہیں۔

گہرے تجزیے کے لئے بلاگ پوسٹس پر غور کریں۔ بلاگ پوسٹ آپ کی مرضی کے مطابق مختصر یا طویل ہو سکتی ہے۔ ٹویٹر پر ٹویٹس کا ایک سلسلہ بھی سامعین کے لئے یہی کام سرانجام دے سکتا ہے۔

ہاتھ کی لکھائي میں آج بھی ایک مخصوص طاقت ہے۔ دلچسپ، مزاحیہ احتجاجی علامات ناقابل مزاحمت ہیں۔ ہاتھ کی لکھائی کی تصاویر آپ کے پیغام میں وہ انسانی جذبات اور شخصیت کا وہ رنگ شامل کرتی ہیں جو کہ کی بورڈ کی متنی عبارتیں پیدا نہیں کرسکتیں۔

ڈیجیٹل قصہ گوئی

اسمارٹ فون بحیثیت دنیا کو بدلنے والا ایک آلہ سامنے آیا ہے جو کہ متن اور تصاویر، ویڈیو اور آواز کو، بے مثال قصہ گو آلے کی صورت میں پیش کرتا ہے۔ ایک پرنٹر، پبلشر، یا فلم پروڈیوسر کی مؤثر طاقت ہمارے ہاتھوں میں آ سکتی ہے۔ ہر روز لوگ اپنی کہانیاں سماجی میڈیا کی پوسٹوں میں سُنا رہے ہیں۔ ہر شخص ایک قصہ گو ہے۔

سماجی میڈیا بہت تیز رفتار، تخلیقی اور حالات کے مطابق صورت اختیار کرنے والا ہے۔ طویل اور لمبی کہانیاں سُنانے کے لئے بلاگز بہتر ہوتے ہیں۔ آپ زیادہ الفاظ استعمال کرسکتے ہیں۔ مختصر، جامع اعلانات اور مشاہدات کے لئے ٹویٹس زبردست ہیں، لیکن لوگوں نے کئی پوسٹوں کو آپس میں جوڑ کر لمبی کہانیاں محدود حرفی فارمیٹس میں ڈھال کر سُنانے کا طریقہ اختیار کرلیا ہے۔ یہی کچھ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ہوتا ہے۔ کہانیاں سنانے کے لیے صارفین کئی نئے طریقے تخلیق کر لیتے ہیں۔

یاد رکھیں

اپنے سامعین سے مؤثر رابطہ کاری کے لئے ضروری ہے کہ آپ:

  • اپنے سامعین کی واضح شناخت کریں
  • اپنے سامعین کو جانیں؛ وہ کیا کرتے، سوچتے، اور محسوس کرتے ہیں۔
  • بااثر کہانیاں سنائیں جو آپ کے سامعین کو آپ کے پیغام سے منسلک کریں۔

فیس بک پر ہماری کمیونٹی میں شامل ہوں

مشغول رہیں اور ہمارے فیس بک پیج کے ذریعہ ہماری وسیع تر کمیونٹی میں شامل ہوں

Go to Facebook