کیس اسٹڈی

تھائی لینڈ میں نوجوانوں کی آواز بننا

ینگ مووز پروگرام کے مینیجر تھاکسن بیمرونگتھائی تھائی لینڈ میں نوجوانوں کی آواز بلند کرنے کے لئے کوشاں ہیں، جو ایک ایسا متنوع ملک ہے جس کے ہر خطے میں موجود نوجوان لوگ مختلف قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں۔

جیسا کہ HIS کی نرم گفتار فطرت سے اندازہ ہوتا ہے، جبر کی راہ اپنانا تھاکسن "ٹونکلا” بیمرونگتھائی کا شیوہ نہیں۔

ینگ مووز کے پروگرام مینیجر کے طور پر وہ تلخ کلامیوں کے بجائے خاموشی سے ترغیب دینے کو ترجیح دیتا ہے، جو کہ تھائی لینڈ میں نوجوانوں کی آواز بلند کرنے والا ایک گروپ ہے۔

جب بات اپنے ملک کی نوجوان نسل کے خیالات کو پروان چڑھانے میں مدد کی ہو، تو ٹونکلا اس میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا۔

تھائی لینڈ میں، نوجوان اس احساس سے بڑی واقفیت رکھتے ہیں کہ وہ سب کی نظروں میں ہیں مگر ان کی بات کو سنا نہیں جاتا۔ بڑوں اور حکام کا احترام کرنے کی اقدار بہت حد تک راسخ ہیں۔ نتیجتاً، یہ تقدیم نوجوان کو وہ موثر پلیٹ فارمز فراہم کرنے کی راہ میں حائل رہتی ہے جو ان کی آراء کا تقاضا ہیں۔

تاہم، جنوب مشرقی ایشیاء کی قوم میں رویے تبدیل ہو رہے ہیں۔ حالیہ وقتوں میں، معاشرے میں ایک تبدیلی کی لہر دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ نوجوان سیاسی اصلاحات اور قومی تعلیمی نظام میں جدت کا مطالبہ کرنے کی خاطر اپنی آوازیں بلند کر رہے ہیں۔

ینگ مووز ماحولیاتی تحریک سے ملازمتی تحفظ اور کارکنان کے حقوق تک ہر ایک چیز کو شامل کرتے ہوئے نوجوان تھائی افراد کو ناگزیر مسائل میں مشغول ہونے میں مدد دے کر اس بیداری کے عمل میں کردار ادا کرتا ہے۔

ٹونکلا کا یہ کہنا ہے کہ "تھائی لینڈ کے نوجوان افراد مشغول ہونے کے مستحق ہیں۔ وہ صرف جوش و ولولہ پیدا نہیں کر رہے۔”

شمالی لین یم تھیٹر گروپ نے تھائی لینڈ کے تمام خطوں میں "شور (The Noise)" کھیل پیش کیا۔ (تصویر: Young Moves)

صرف بینکاک جیسے شہری مراکز کے بجائے — بورڈ بھر میں بہتر اظہارِ خیال کو فروغ دینے کے لئے — ینگ مووز نہایت نپی تلی فعالیت سے اجتناب برتتی اور متعدد موضوعات پر شرکت کی ترغیب دیتی ہے۔

تھائی لینڈ کا تنوع خطوں کے مابین امتیاز کے حامل نوجوان طبقے کو مشغول کرنے کی حکمت عملیوں کے ساتھ، گروپ کی ترجیحات سے بھی آگاہ کرتا ہے۔

سونگکھلا کے جنوبی صوبے میں، ایک جاری و ساری علیحدگی پسندانہ شورش کمیونٹیز کو تباہ کن طور پر مسلسل متاثر کر رہی ہے۔ مجوزہ بڑے ترقیاتی کاموں کے سبب خلفشار میں تیزی آ گئی ہے جیسا کہ ایک ابھی سونگکھلا کے ضلع چھانا میں ہوا ہے۔

ینگ مووز نے بصری اور پرفارمنگ آرٹس کے ایک روزہ بیرون خانہ تہوار میں حصہ لیا تاکہ اس شدید اثر کو اجاگر کر سکے جو منصوبہ ممکنہ طور پر روایتی زندگی پر مرتب کرے گا۔ مقصد علاقے کے اندر طویل عرصے سے مشکلات سے دوچار لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا اور تھائی لینڈ کے دیگر حصوں میں ان کی ابتر حالت پر شعور اجاگر کرنا ہے۔

ملک کے شمال مشرقی علاقے میں — جو کہ بڑی حد تک ایک ایسا زرعی خطہ ہے کہ جہاں غربت وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی ہے اور ثقافتی رسومات کی جڑیں گہری ہیں — وہاں ینگ مووز ٹاؤن ہال طرز کے اجتماعات منعقد کرتا ہے۔ ان تقریبات میں، نوجوان لوگ بات کرتے ہیں، اور بڑے بزرگ غیرمعروف طور پر سامعین کا کردار ادا کرتے ہیں۔

ٹونکلا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "خاندانی یکجائیت تھائی لینڈ کے شمال مشرقی حصے میں بالخصوص اٹل ہے۔ نوجوان لوگوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کام کے لئے سفر کریں اور گھر پیسے بھجوائیں۔ انہیں اپنے غموں کا اظہار کرنے کا موقع بھی کم میسر آتا ہے۔”

Young Moves نے ایک پرفارمنس کا انعقاد کیا تاکہ تھائی لینڈ کے جنوب میں ضلع چھانا میں بڑے ترقیاتی کاموں کے اثرات پر شعور اجاگر کرے۔ (تصویر: Young Moves)

ینگ مووز کا کام تھائی لینڈ کے دیگر حصوں میں بھی یکساں تنوع کا حامل ہے۔ ملک کے مشرقی ساحلی حصے پر — جو ہیوی انڈسٹری اور مینوفیکچرنگ کا ایک مرکز ہے — گروپ نوجوانوں کی ماحولیاتی مسائل اجاگر کرنے میں مدد کرتا ہے۔

شمالی تھائی لینڈ میں (جہاں سے ٹونکلا کا تعلق ہے)، وہاں گروپ نوجوانوں کو بااختیار بناتا ہے کہ وہ بے شمار چیلنجز میں مشغول ہوں۔ ان میں خطے کی بدنامِ زمانہ بدترین فضائی آلودگی اور مہاجر کارکنان اور نسلی اقلیتوں کے حقوق شامل ہیں۔ ینگ مووز نے ایسی پروڈکشنز کو اسٹیج پر پیش کرنے کے لیے تھیٹر گروپس اور رضاکار اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے کہ جو ان مسائل پر شعور اجاگر کرتی ہوں۔

عالمگیر وبا نے تھائی لینڈ پر سخت حملہ کیا ہے۔ روزگار کے شعبے، بشمول ملک کی سب سے اہم سیر و سیاحت کی صنعت، بہت زیادہ تباہی سے دوچار ہے، اور تھائی لینڈ میں بیروزگار کارکنان اپنے آبائی صوبوں کی طرف لوٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اگرچہ ٹونکلا اس سب منظر نامے سے ملنے والی معاشی تکلیف کو سمجھتا ہے، لیکن اسے اس حقیقت سے حوصلہ ملا ہے کہ اضافہ شدہ صلاحیتوں اور زندگی کے بہتر تجربے کے حامل نوجوانوں کی اس بہتات سے مقامی کمیونٹیز اور نیٹ ورک میں ایک نئی جان پڑتی نظر آ رہی ہے۔

سونگکھلا کے ضلع چھانا، جنوبی تھائی لینڈ میں کمیونٹی خدشات کی بابت شعور اجاگر کرنے کے لئے سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ (تصویر: Young Moves)

اس نے کہا کہ "ایک طرح سے یہ ایک اچھی چیز ہے۔ وہ اپنے خطے کی آواز بن سکتے ہیں۔”

"ہمارا ماننا ہے کہ بہت سے چیلنجز کو مقامی سطح پر زیرِ غور لایا جا سکتا اور حل کیا جا سکتا ہے۔ بینکاک اعلیٰ معیار کے انسانی وسائل، مفکرین اور ذہین افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتا ہے،” اس نے مزید بتایا۔ "یہ مثبت بھی ہو سکتا ہے، لیکن اس سے دیگر خطے اور صوبے نظر انداز ہونے لگتے ہیں۔ ہم یہ سب بدلنا چاہتے ہیں۔”

ان مختلف مشکلات کے ساتھ، کہ جن کا سامنا کرنا ہے اور نوجوانوں سے روا رکھے جانے والے راسخ رویوں کے ساتھ، کہ جن پر قابو پانا ہے، ٹونکلا کو معلوم ہے کہ اس نے ایک دشوار راہ اپنائی ہے۔ پھر بھی، وہ دیرپا معاشرتی تبدیلی کی خاطر کوشاں ہے اور مسلسل یقین رکھتا ہے کہ یہ قابلِ حصول ہے۔

"یہ کوئی ایسا کام نہیں کہ جو آج کیا جائے اور کل تبدیلی واقع ہو جائے۔ یہ ایک طرزِ حیات ہے،” اس نے کہا۔ "میں اپنے ملک کے بھائیوں اور بہنوں سے اور جو بے مثال کام وہ انجام دے رہے ہیں، اس سے دور نہیں جا سکتا۔ مجھے لازماً اپنا کردار ادا کرنا ہے اور جو کچھ بن پڑے وہ کرنا ہے۔ مجھے اسی عزم سے تحریک ملتی ہے۔”

Young Moves یہاں اپنے فیس بک صفحے پر فعال رہتا ہے۔

Facebook

فیس بک پر ہماری کمیونٹی میں شامل ہوں

مشغول رہیں اور ہمارے فیس بک پیج کے ذریعہ ہماری وسیع تر کمیونٹی میں شامل ہوں

Go to Facebook