ہیش ٹیگز کیسے استعمال کریں
ہیش ٹیگز کو سمجھنا: یہ کیا ہیں اور ان کی قوت کو زیادہ سے زیادہ کیسے بڑھائیں۔
ہیش ٹیگ کیاصطلاح سے مراد پاؤنڈ کی علامت (#) ہے جب یہ مطلوبہ الفاظ، موضوعات، پیغامات، یا عنوانات سے پہلے درج کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال متعلقہ معلومات کو ٹیگ کرنے، ترتیب دینے اور گروپ بنانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کسی ہیش ٹیگ پر کلک کریں گے، تو یہ آپ کو انٹرنیٹ پر موجود دوسری تمام عوامی معلومات دکھائے گا جس کے ساتھ اس ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا ہوگا۔ اگر آپ ہیش ٹیگ استعمال کریں گے، تو آپ کی پوسٹ اُن لوگوں کی فیڈ میں ظاہر ہوگی جو اس ہیش ٹیگ کو تلاش کرتے ہیں۔ جب ہیش ٹیگ کا استعمال کافی لوگوں کی جانب سے کر لیا جائے تو یہ ایک ٹرینڈنگ ٹاپک (مقبول موضوع) بن جاتا ہے۔ ہیش ٹیگز کو دراصل انٹرنیٹ ریلے چیٹ (IRC) پر پیغامات اور معلومات کو گروپ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ پھر ٹویٹر نے 2007 میں اس کا استعمال شروع کیا، اور تب سے وہ سوشل میڈیا یونیورس کے تقریباً تمام گوشوں اور یہاں تک کہ ہماری روزمرہ کی زندگیوں تک پھیل چکے ہیں۔ لوگ اب زبانی طور پر ہیش ٹیگ کو عام بات میں چیت وزن دینے کے لئے، ستم ظریفی کا اظہار کرنے، بطور ٹاپک چینجر، یا حتیٰ کہ مبارکباد— "hashtaghi!” کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ وہ ہیش ٹیگ ہاتھ کی علامت کو بھی استعمال کرتے ہیں!
ہیش ٹیگ کو موضوعات، تقریبات، آفات، مقبول ثقافت اور تھیم کردہ ایونٹس کے ارد گرد لوگوں سے ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ #Divali #PrayForParis #WorldTeacherDay #MarketingMonday #ThrowbackThursday #Covid19 #WFH #VaccineEquity
ہیش ٹیگ ایکٹِوازم
کسی مسئلہ کے گرد انٹرنیٹ صارفین کو راغب کرنے کے حوالے سے بھی اس اصطلاح ہیش ٹیگ کا استعمال ہوتا ہے۔ لوگ جس قدر زیادہ مخصوص کرتے ہوئے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہیں، تحریک اتنی ہی زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ اس کا استعمال نقل و حرکت میں شریک اور حصہ لینے والوں کو متحرک اور ہم آہنگی کے لئے کیا گیا ہے جیسا کہ #OccupyWallStreet، #MeToo، اور #BlackLivesMatter، جو کہ اب سرحدوں سے کہیں آگے سفر کرچکے ہیں۔
ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جاسکتا ہے:
- ہر ایک کے لیے اپنے مواد کو قابل تلاش بنانے کے لیے۔
- نئے فالوورز کو راغب کرنے کے لیے۔
- اپنے موجودہ سامعین کو مشغول کرنے کے لیے۔
- مرکزی مسائل کو کیمپین ہیش ٹیگز (مثلاً #freetheparrot) منتخب کرتے ہوئے نمایاں کرنے کے لیے۔
- سماجی مسائل (مثلاً #InternationalWomensDay) کے لئے حمایت ظاہر اور شعور اجاگر کرنے کے لیے۔
- اپنی پوسٹس کے لیے بطور سیاق و سباق شامل کرنے کے لیے۔
- اپنی پوسٹس کو ترتیب دینے میں مدد کے لیے۔
فوری ہیش ٹیگ کے لوازمات
1۔ # کے ساتھ شروع کریں۔ 2۔ صرف متن استعمال کریں، اسپیسز یا رموزواوقاف نہیں۔ 3۔ ان کو مختصر اور یاد رکھنے کے قابل بنائیں: #ہیش ٹیگز جو کہ بہت طول ہوں پڑھنے اور یاد رکھنے میں مشکل ہوسکتے ہیں۔4 ہجے چیک کریں، ورنہ آپ کا مواد فیڈ میں آپ کے ارادوں کے مطابق نتائج نہیں دے سکتا۔۔ 5۔ ایسے متعلقہ اور مخصوص ہیش ٹیگ استعمال کریں جو ممکنہ طور پر دیگر سوشل میڈیا صارفین استعمال کرتے ہوں، جن سے آپ رابطہ کرنا چاہتے ہیں۔ 6۔ ہیش ٹیگز پوسٹوں، تصویری کیپشنز، ویڈیو عنوانات میں استعمال کریں۔ دریافت و تلاش کریں کہ دوسرے بھی انہیں کیسے استعمال کرتے ہیں۔ 7۔ اپنے ہیش ٹیگز کو قابل کلک بنائیں تاکہ وہ تلاش کے نتائج میں ترتیب سے ظاہر ہوسکیں۔ 8۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے اکاؤنٹس پبلک ہوں، بصورت دیگر آپ کا ہیش ٹیگ کردہ مواد محض آپ کے موجودہ فالوورز ہی دیکھ سکیں گے۔ 9۔ معیار ہونا چاہیئے مقدار نہیں: ہیش ٹیگز کب اور کیسے آپ استعمال کریں، محدود کریں۔ ان کو اکثر استعمال کرنا متضاد پیشکش کرنا بھی ثابت ہوسکتا ہے، جس سے آپ کی پوسٹوں کو پڑھنا مشکل ہوجاتا ہے، اور آپ کے مواد بہت کم اثر کے ساتھ دور دور تک پہنچ جاتا ہے۔
مختلف سوشل نیٹ ورکس پر ہیش ٹیگز کے بارے میں آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے
ٹویٹرٹویٹر میں "ٹرینڈنگ ہیش ٹیگز” فنکشن ہوتا ہے اور یہ آپ کے علاقوں کے لحاظ سے ترتیب دیتا ہے تاکہ آپ دیکھ سکیں کہ آپ کے علاقے میں کیا مقبول ہے۔ یہ فیصلہ کرنے میں یہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے کہ کون سے ہیش ٹیگ استعمال کئے جائیں اور کب نئے نئے تخلیق کیے جائے۔ فیس بُک فیس بُک پر تمام مواد عوامی نہیں ہوتا۔ بہت سے افراد اپنے صفحات کو نجی رکھنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ لہذا، جو ہیش ٹیگز ظاہر ہوتے ہیں اُن کا امکان برانڈز اور انفلوئنسرز کی جانب سے ہوتا ہے۔ اپنے نجی فیس بُک گروپ میں ہیش ٹیگ استعمال کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اپنے تمام فالوورز کو کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پبلک اکاؤنٹس پر مخصوص ہیش ٹیگ استعمال کرنے کو کہیں۔ انسٹاگرامجب آپ # ٹائپ کرنا شروع کریں گے، تو ایک خودکار مینیو خود ظاہر ہوگا اور مشہور ہیش ٹیگز اور متعلقہ پوسٹوں کی تعداد تجویز کرے گا۔ آپ کے ہیش ٹیگ جتنے زیادہ منفرد ہوں گے، تو اس پر اتنی کم پوسٹس ہوں گی۔ ہیش ٹیگز کے ذریعے مربوط ہوںہیش ٹیگز آپ کو متعلقہ لیکن وسیع تر، حتی کہ عالمی بات چیت میں بھی شامل کر دیتے ہیں۔ مشہور ہیش ٹیگز کا ساتھ جاری رکھیں تاکہ آپ اگر چاہیں تو ان کو استعمال کرسکیں۔ آپ ان کو استعمال کرتے ہوئے اپنے سامعین کو وسیع تر مسائل اور مواد ظاہر کر کے اس کی تعلیم دے سکتے ہیں، یا آپ اپنی تنظیم کو اسی نوعیت کی دیگر تنظیموں سے جوڑ سکتے ہیں اور وسیع تر الحاق پیدا کرسکتے ہیں۔ ہیش ٹیگز جو کہ مقامی مسائل سے مربوط ہوتے ہیں اور قریبی اتحادیوں کو تلاش کرسکتے ہیں۔ شعور و آگاہی کے دنوں کی طرح مشہور عالمی ہیش ٹیگز، آپ کو وسیع تر گفتگو میں اضافہ دیں گے۔ اپنے ہیش ٹیگ کے اثرات پر نگرانی رکھیں جس طرح آپ سوشل میڈیا پر اپنی دوسری سرگرمیوں کی کامیابی کی پیمائش کرتے ہیں، اسی طرح اس بات پر بھی نگاہ رکھیں کہ جب آپ ہیش ٹیگ استعمال کریں تو آپ کی پوسٹس کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ کیا کسی ہیش ٹیگ والی پوسٹ اور بغیر ہیش ٹیگ پوسٹ کے درمیان کارکردگی میں کوئی فرق ہے؟ کیا ہیش ٹیگ کا استعمال زیادہ فالوورز، لائیکس اور تبصروں کو راغب کرتا ہے؟ کون سے ہیش ٹیگز آپ کے اکاؤنٹ کے لئے بہترین کام کرتے ہیں؟ حکمت علی کے لحاظ سے ہیش ٹیگز کو استعمال کر کے، آپ اپنی مواصلات کی رسائی کو وسعت دے سکتے ہیں اور اپنے پیغامات کے اثرات کو بڑھا سکتے ہیں۔