سماجی میڈیا کو اپنے لئے کارآمد بنائیں
سوشل میڈیا پر بہترین نتائج حاصل کرنے میں آپ کی مدد کے لیے حکمت عملی کی تجاویز۔
آپ جیسی سول سوسائٹی تنظیموں کو ہر اس جگہ جانے کی ضرورت ہوتی ہے، جہاں اُن لوگوں کو با اختیار بنانے کے لئے بات چیت ہو رہی ہوتی ہے جن کی مدد کرنے کی آپ کوشش کر رہے ہیں۔ سماجی بنیں! دنیا بھر کے اربوں لوگ اپنے تجارتی نظریات، آراء ، معلومات اور سامان کو مربوط اور شیئر کرنے کیلئے سماجی میڈیا کو استعمال کررہے ہیں۔ یہ درست ترین لوگوں کے ساتھ روابط قائم کرنے اور آن لائن اور آف لائن دونوں دونوں طرح کی کمیونٹیز کو منظم اور ان کی معاونت کرنے کا بھی ایک انتہائی موثر طریقہ ہے۔
اس سے قبل ایک پبلشر بننا کبھی بھی آسان نہ تھا۔ انٹرنیٹ کنیکشن کی سہولت کے ساتھ کوئی بھی شخص آج اسے آن لائن حاصل کرسکتا ہے اور انتہائی تیزی سے اپنے خیالات ، تصاویر اور عام خیالات کو الیکٹرونک طریقے سے شیئر کر سکتا ہے۔ اپنی مدد کے لیے آپ کو کئی لوگوں پر مشتمل ٹیم یا پوسٹ کرنے کے لیے طویل مضامین کی ضرورت نہیں ہے۔ موبائل فونز کافی طاقتور ریکارڈنگ ڈیوائسز اور پبلشنگ کا ذریعہ ہیں۔
روایتی میڈیا کی طرح سوشل میڈیا بھی خبریں جمع کرنے اور شیئر کرنے، سامعین سے بات چیت کرنے، اور تبدیلی کے لئے وکالت کرنے کے کئی مواقع فراہم کرتا ہے۔ روایتی میڈیا کے برعکس، سوشل میڈیا انتہائی تیز رفتار ہے! انتہائی باہمی فعال طور پر عالمی یا علاقائی سوشل نیٹ ورک کے ذریعے لامحدود رسائی کے ساتھ یہ حقیقی وقت میں کام کرتا ہے۔ اس کے انٹرفیس بہت کم تربیت کے ساتھ استعمال کرنا نہات آسان ہیں، اور یہ تربیت بالکل مفت یا نسبتاً بہت سستی دستیاب ہیں۔
دراصل سماجی میڈیا کے ذرائع کو مؤثر ترین طور پر استعمال کرنا ہی اسٹریٹجک ہے۔ اپنے لیے حکمت عملی اختیار کرنے اور بہترین نتائج حاصل کرنے میں آپ کی مدد کے لئے کچھ رہنما تجاویز یہ ہیں۔
شروعات کرنے سے بالکل نہ گھبرائیں
کسی بھی "نئی ٹیکنالوجی” سے بالکل نہ ہچکچائیں۔ یہ بہت آسانی سے استعمال کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور جب آپ شروع کریں گے تو انتہائی جلد آپ اسے سیکھ لیں گے۔ یاد رکھیں، یہ سماجی میڈیا ہے، پروفیشنل میڈیا نہیں ہے!
اگر آپ کا کوئی سماجی میڈیا اکاؤنٹ نہ ہو تو، آپ کسی ایسے پلیٹ فارم پر خود اپنا ایک اکاؤنٹ بنائیں جس سے آپ ہم آہنگ ہوجائیں، اور جس میں آپ آئندہ کام کریں گے۔ سوشل میڈیا پر سرگرم ہوہنے سے آپ کو یہ سمجھنے میں مدد مل سکے گی کہ آن لائن لوگ کیسے روّیے اختیار اور مواصلت کرتے ہیں۔
متجسس بنیں متعدد پلیٹ فارمز کے فوائد اور حدود کو جانیں۔ سوشل میڈیا کے میدان سے روشناسی حاصل کریں جس سے آپ کو سماجی میڈیا کے استعمال کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔
ایک منصوبہ بنائیں
باوجود اس کے کہ یہ "سماجی” میڈیا ہے، مگر یہ محض سماجی ہونے سے کہیں بڑھ کر زیادہ ہے۔ اپنا پیغام مؤثر طور پر بالکل درست لوگوں تک پہنچانے کے لیے آپ کو ایک واضح اور مستقل حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
- آپ آن لائن کیا کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
- آپ کس سے بات کرنا چاہتے ہیں، اور آپ کیسے اُن تک بہترین طریقے سے پہنچ سکتے ہیں؟
- آپ ان سے کیا کہنا چاہتے ہیں؟
اپنی حکمت عملی تیار کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہر سوال پر منطقی طریقے سے کام کیا جائے۔ اپنی سماجی میڈیا حکمت عملی کو کس طرح تیار کریں کہ اس میں ایک دستی ورک شیٹ بھی شامل رہے جو کہ بالکل درست طور پر کام کرنے میں آپ کے لیے مددگار ثابت ہو۔
اپنے مطلوبہ سامعین کی شناخت کریں
ایک بہت عام غلطی یہ ہے کہ آپ اپنے سامعین کے بارے میں کوئی واضح اندازہ نہ رکھتے ہوں۔ دوسری غلطی ایسا سوچنا ہے کہ "ہر کوئی” آپ کے سامعین ہیں۔ یہ بہت ہی وسیع اور عمومی ہے۔
یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ کے سامعین کی واضح نشاندہی ہوجائے تاکہ آپ یہ معلوم کرسکیں کہ وہ کون سے پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہیں، وہ کس قسم کے مواد پر غور کریں گے، اور ان لوگوں سے بہترین طور پر آپ کس طرح منسلک ہو سکیں گے۔
آپ خود سے یہ پوچھیں کہ آپ اپنا پیغام کس کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ یہ کون لوگ ہیں؟ کس قسم کے دلوں اور دماغوں سے آپ منسلک ہونا چاہتے ہیں؟ آپ کس کی آراء یا طرز عمل کو متاثر کرنا چاہتے ہیں؟
سماجی میڈیا دراصل ورچوئل کمیونٹیز میں خیالات، نظریات اور معلومات کے اشتراک سے ہی متعلق ہے۔ اگرچہ یہ کمیونٹیز اتفاقاً ترقی نہیں کرتیں۔ مگر ان کو منظم، تعمیر اور مستحکم کرنے کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپنی کمیونٹی کو بنانے اور ترقی دینے کے لئے سب سے پہلے بالکل درست لوگوں سے رابطہ اور بات چیت کرنا انتہائی ضروری ہے۔
اس بارے میں مزید "اپنی سوشل میڈیا حکمت عملی کیسے تیار کریں” میں پڑھیں۔
شدید پسند نا پسند والے بنیں
منتخب کرنے کے لیے بہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہیں۔ پریشان نہ ہوں، ان میں سے سب پر جانا آپ کے لیے ضروری نہیں ہے۔ کوئی ایک یا دو پلیٹ فارمز کو اچھی طرح استعمال کرنا دراصل اپنے وقت اور کاوشوں کو محدود طور پر پھیلانے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔
آپ کو یہ معلوم کی ضرورت ہے کہ جن لوگوں تک پہنچنے کی آپ کوشش کر رہے ہیں، اُن میں سب سے زیادہ کون سا پلیٹ فارم مقبول ہے۔ وہ کون سا سوشل میڈیا استعمال کر رہے ہیں؟ جب آپ یہ معلوم کر لیں گے، تو آپ اِن لوگوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لئے درست پیغامات تیار کرنے پر توجہ دے سکیں گے۔
پہلے ایک ہی پلیٹ فارم سے شروعات کرنا اور اپنی کاوشوں کو اُسی میں توجہ ہونا بہترین ہے۔
اس بارے میں مزید "درست سوشل میڈیا منتخب کرنے کی اہم ترین تجاویز” میں پڑھیں۔
آف لائن اور آف لائں مواصلت کا ایک سال استعمال
آپ روایتی اور سوشل میڈیا کو اکٹھا استعمال کرسکتے ہیں۔ آن لائن کیمپینز آپ کی موجودہ حکمت عملی کی تکمیل کرسکتی ہیں۔ کلید یہ ہے کہ اپنے مواصلت کے ہدف کے مطابق بہترین طریقے کا انتخاب کیا جائے۔ بعض اوقات سڑکوں پر لاؤڈ اسپیکر کے ساتھ ایک چلنے والی کار، آن لائن کسی نیوز لیٹر کیمپین سے کہیں زیادہ موثر ثابت ہوسکتی ہے۔ کیوں؟ کیونکہ ممکن ہے کہ آپ اپنا نیوز لیٹربنانے میں بہت زیادہ وقت اور کوشش صرف کریں تاکہ آپ یہ جان سکیں کہ کئی لوگوں جنہیں آپ یہ ارسال کرتے ہیں میں سے صرف چند ہی لوگ اسے حقیقتاً کھولتے اور پڑھتے ہیں۔ ہر صورتحال مختلف ہوتی ہے، اور ہر ایک کے لئے آپ کو انتہائی موثر قسم کی مواصلت منتخب کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ آن لائن، آف لائن یا دونوں ہو سکتے ہیں۔
اس کی یہاں ایک مثال یہ ہے کہ نیپال میں ایک خواندگی کے منصوبہ کے لئے کس طرح آن لائن اور آف لائن دونوں مواصلات کوجوڑا گیا۔ بچوں کی کتابوں کو منتخب اقلیتی زبانوں میں تیار کیا گیا اور لیٹس ریڈ پلیٹ فارم پر اَپ لوڈ کر دیا گیا، اور مخصوص کہانیوں کی کتابوں کی اشاعت کی گئیں اور نیپال کے مختلف علاقوں میں تقسیم کر دی گئیں۔ یہ ای-بُکس ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کی جاسکتی ہیں۔
لسانی لحاظ سے متنوع نیپال میں، مقامی اور اقلیتی نسل کے بچوں کے لئے اپنی مادری زبان میں پڑھنے کے مواقع تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔ لیٹس ریڈ نیپال نے اقلیتی تھارو زبان میں بچوں کے لئے چھ تصویری کتابیں شائع کیں۔ یہ کہانیاں نیپالی اور انگلش زبانوں میں بھی جاری کی گئیں، اور اس کے دستیاب لیٹس ریڈ ترجمہ کے ذریعہ کی مدد سے کتابوں کا دیگر بہت سی زبانوں میں بھی ترجمہ کیا جاسکتا ہے۔
اس طرح یہ روایتی اور آن-لائن میڈیا کو ملا کر کامیابی سے کام کرنے کا یہ ایک کیس ہے۔ اس پروجیکٹ کے بارے میں مزید یہاں پڑھیں اور لیٹس ریڈپلیٹ فارم کے بارے میں مزید جانیں۔