رازداری کی پالیسی

آپ کی رازداری ہمارے لئے اہم ہے۔ براہ کرم پلیٹ فارم کے استعمال سے قبل درج ذیل رازداری کی پالیسی کو مکمل طور پر پڑھ اور سمجھ لیں۔ پورٹل کے استعمال سے آپ The Resiliency Initiative کو چند اقسام کا ڈیٹا جمع اور استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اس معلومات کو صارفین کے لئے سائٹ کے معیار میں اضافے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر ہم سے رابطہ کریں کے فارم یا ایونٹس کے صفحے پر ایونٹس کی رجسٹریشن کے ذریعے ای میل ایڈریس جمع یا رجسٹر کروائے جائیں تو Resiliency Initiative صرف پروگرام یا مخصوص ایونٹس کے متعلق آپ سے رابطے کے لئے آپ کا ای میل ایڈریس استعمال کرے گا۔ پورٹل میں فریقین ثالث، جیسا کہ گوگل اینالیٹکس کی خدمات لی جا سکتی ہیں، جن کے ذریعے ڈیٹا جمع کیا جاتا ہے، بشمول مگر بلاتحدید آئی پی ایڈریسز، براؤزر کی قسم، برواؤزر کا ورژن، صفحے کے وزٹس، وزٹ کا وقت اور تاریخ، صفحات پر گزارا گیا وقت اور استعمال کی دیگر معلومات۔ پلیٹ فارمز کے استعمال کا ڈیٹا گمنام طریقے سے محفوظ کیا جاتا ہے۔

بچوں کی رازداری

پورٹل کے جن حصوں میں ذاتی معلومات درکار ہیں (یعنی  اپ ڈیٹس اور معلومات کے لئے رجسٹر ہونا اور Resiliency Initiative کے فیس بک کے صفحے پر سائن اپ کرنا)، وہ بالغوں کے استعمال کے لئے ہیں۔ دی ایشیاء فاؤنڈیشن دانستہ طور پر 13 سال سے کم عمر بچوں کی ذاتی معلومات جمع نہیں کرے گی۔ اگر آپ 13 سال سے کم عمر بچے کے والد/والدہ یا قانونی سرپرست ہیں اور آپ کے خیال میں اس بچے نے پورٹل پر ذاتی معلومات جمع کروائی ہیں تو براہ کرم Resiliency Initiative سے فوراً رابطہ کریں۔ ہم اپنے آن لائن مواد میں بچوں کی قابل شناخت تصاویر استعمال نہ کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں

فیس بک پر ہماری کمیونٹی میں شامل ہوں

مشغول رہیں اور ہمارے فیس بک پیج کے ذریعہ ہماری وسیع تر کمیونٹی میں شامل ہوں

Go to Facebook