زبردست فوٹوز لینے کے لیے سرفہرست 10 نکات

بہتر تصویری کہانی گوئی کے لیے اپنی تصاویر بہتر بنانے کی آسان تجاویز۔

ڈیجیٹل کیمروں نے تصاویر لینا اب پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور سستا بنا دیا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ تمام تصاویر اچھی ہیں۔ اپنی تصاویر کو بہتر کرنے اور بالآخر اپنی تصویری قصہ گوئی کے لئے ان آسان تجاویز پر عمل کریں۔ 

اپنی تصاویر کے لئے درست فارمیٹ منتخب کریں

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں مختلف تصویری خصوصیات ہوتی ہیں۔ یہ یقینی بنانے کے لئے کہ آپ کے منتخب کردہ پلیٹ فارمز پر آپ کی تصاویر بخوبی کام کرتی ہیں، اس ہمیشہ تازہ ترین گائیڈ پر خصوصیات چیک کریں۔

پس منظر کے بارے میں سوچیں

احتیاط سے اپنی تصاویر کی پلاننگ کریں، او غور کریں کہ پس منظر میں کیا ہے۔ سادہ پس منظر بہترین ہوتے ہیں۔ مصروف پس منظر دھیان بٹانے کا باعث ہوسکتے ہیں۔

اگر آپ کو اپنے سبجیکٹ کی شناخت کا تحفظ کرنے کی ضرورت ہے تو، پس منظر میں مقام عناصر جیسے سڑکوں کی علامات، عمارتوں اور درختوں پر احتیاظ سے غور کریں۔ یہاں تک کہ اگر آپ کسی شخص کا چہرہ نہیں دکھانا چاہیں، تو پس منظر میں اشارے مل سکتے ہیں جو کہ متعلقہ مقام یا شناخت کو ظاہر کرتے ہیں۔

اپنے موضوع کی شناخت کے تحفظ کے لئے خیالات

کسی شخص کے عقب سے فوٹوز لیں، لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا خاکہ – سلہوٹی یہ ظاہر نہیں کرتا کہ وہ کون ہیں۔ ان کے بالوں کی آؤٹ لائن یہ کام کر سکتی ہے۔ ان سے کوئی ہیٹ یا ٹوپی پہننے کے لیے پوچھیں۔ آپ کسی کسی شخص کے ہاتھوں کی فوٹو کسی زیورات یا علامتی نشانات کے بغیر لے سکتے ہیں۔

عقبی جانب سے کسی کی ٹانگوں اور پاؤں کے نصف کی فوٹو یا لوگوں کے پیروں کی ایک گروپ فوٹو لیں۔

فریم پُر کریں

اگر آپ کسی کی شناخت افشا کرسکتے ہوں، تو ان کے چہرے سے فریم پُر کرنا، جذبات کی مواصلت کرنے کا ایک بہت مؤثر طریقہ ہوسکتا ہے۔ یہ ناظر کی توجہ خصوصی طور سے اِن پر مرکوز کرتا ہے۔ یا تو فوٹوگراف اسی طرح شوٹ کریں یا بعدازاں ان کو کراپ کریں۔ آپ بالوں تک کراپ کرسکتے ہیں، لیکن ہمیشہ آنکھیں رکھیں، اور یہ یقینی بنائیں کہ وہ مرکوز رہیں۔ 

قدرتی روشنی استمال میں لائیں

فوٹوز باہر سے یا کسی بڑی کھڑکی کے قریب سے لیں۔ یہ آپ کے شاٹس کو سافٹ اور قدرتی احساس دے سکتا ہے۔ گھر سے باہر بہترین نتائج کے لیے، صبح سویرے یا دوپہر کے اواخر میں فوٹوز لیں، جب روشنی زیادہ تیز نہ ہو۔ یہ دن کے بالکل درمیان بہت زیادہ تیز ہوتی ہے۔

اگر آپ کمروں میں فوٹوز لے رہے ہوں اور اضافی روشنی کی ضرورت ہو، تو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس سبجیکٹ پر کوئی تیز اوورھیڈ لائٹ نہ ہو۔ روشنی کے مختلف ذرائع اور ایک سامنے سے چہرے پر روشنی کا استعمال کریں۔

بیرونی فلیش کا استعمال کریں

یہ چہروں پر سائے پڑنے سے روک سکتا ہے۔ جب آپ شوٹنگ کر رہے ہوں، تو ممکن کہ آپ کسی شخص کا چہرہ دیکھ سکتے ہوں، لیکن اس کی تصویر تاریک بھی ہو سکتی ہے۔ ایک تصویر فلیش کے ساتھ اور ایک اس کے بغیر لیں۔ دونوں میں فرق دیکھیں۔ 

مختلف زوایے آزمائیں

سیدھا بالکل سامنے سے فوٹو لینا ہمیشہ آسان ہوتا ہے۔ مختلف سطحوں سے — اوپر کی طرف اور نیچے کی طرف سبجیکٹ کو دیکھتے ہوئے— فوٹوز لینے کے تجربات کریں۔ کچھ اضافی اونچی سطح حاصل کرنے کے لئے کرسی یا کسی چھوٹی سیڑھی پر کھڑے ہوجائیں۔ ایسے زاویے ایسی تشکیل کو زیادہ دلچسپ منظر بنا سکتے ہیں۔ اگر سبجیکٹ کوئی فرد ہے تو مختلف زاویوں سے فوٹو شوٹنگ کرنے سے صورتحال کے مطابق فوٹوگراف کا موڈ بدل سکتا ہے۔ 

رہنما خطوط

تصویر کے ساتھ رہنما خطوط ناظر کی رہنمائی میں مدد کرتی ہیں اور اہم عناصر پر اس کی توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ پاتھ اور والز سے لے کر پیٹرنز تک کی کوئی بھی چیز رہنما سطروں کا کام کر سکتی ہے۔

بائیں سے دائیں

بہت سی ثقافتوں میں متن کو بائیں سے دائیں جانب پڑھا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ کسی بھی موشن کے فوٹوگراف کو بائیں سے دائیں فِلو (بہاؤ) میں لیا جائے۔ اس سے قصہ گوئی کا ایک قسم کا عنصر پیدا ہوتا ہے۔ ناظر فوٹو میں موجود شخص کو منزل کی جانب چلتا ہوا دیکھ کر حیرت زدہ ہوسکتا ہے۔

گروپ فوٹو کے لئے کوئی نیا طریقہ اپنائیں

سیمینارز اور ایونٹس کے عام فوٹوگرافس میں سب ایک ہی جیسے — شانہ بہ شانہ، سیدھے — کھڑے نظر آسکتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو بٹھائیں اور دوسروں کو کھڑا کریں۔ اگر مناسب ہو تو گروپ کے ساتھ تعاون یا تعاون کے جذبے کو حاصل کرنے کے لئے، کچھ تفریحی سیلفیاں لیں۔ مقرر کے پیچھے کھڑے ہو کر ملاقاتوں کی فوٹوز لیں۔ اس سے ایونٹ کے سامعین کے رد عمل اور ایونٹ کے ماحول کی عکاسی کی جا سکتی ہے۔ مزید یہ کہ پردے کے پیچھے ہونے والی کاوشوں کو ظاہر کرنے کے لئے ایونٹ شروع ہونے سے پہلے اور بعد میں بھی فوٹوز لیں۔

فیس بک پر ہماری کمیونٹی میں شامل ہوں

مشغول رہیں اور ہمارے فیس بک پیج کے ذریعہ ہماری وسیع تر کمیونٹی میں شامل ہوں

Go to Facebook