درست سماجی میڈیا پلیٹ فارم منتخب کرنے کے لیے اہم ترین تجاویز

ان آسان نکات پر مبنی تجاویز کے ساتھ سماجی میڈیا کی دنیا کو دریافت کریں، جس کے ذریعے آپ کو اپنے مقصد کے لئے بہترین پلیٹ فارم منتخب کرنے میں مدد ملے گی۔

ہوسکتا ہے کہ سماجی میڈیا کی دنیا آپ کو پہلے پہل پریشان کن نظر آئے۔ آپ کو کہاں سے شروعات کرنا چاہیئے؟ کیا آپ کو ہر چیز کے لیے سائن اَپ کرنا چاہیئے؟ پہلے اس آرٹیکل کو پڑھیں۔ چند چیزیں ایسی ہیں جو آپ معلوم کرسکتے ہیں جو کہ آپ کو اپنی ضروریات کے لئے بہترین پلیٹ فارم منتخب کرنے میں مددگار ہوں گی۔ 

سماجی میڈیا کے میدان سے خود کو روشناس کرائیں

کئی مختلف اقسام کے سماجی نیٹ ورکس موجود ہیں۔ ہر پلیٹ فارم کی اپنی خصوصیات ہوتی ہیں۔ خود کو اس سے روشناس کریں کہ وہ کیا ہیں تاکہ آپ ان کے فوائد اور فرق کو سمجھ سکیں۔ مقبول و معروف سماجی میڈیا پلیٹ فارمز کو وسیع پیمانے پر ذیل میں درجہ بند کیا جا سکتا ہے:

  •           سماجی رابطہ سازی
  •           تصاویر کے اشتراک کے نیٹ ورکس
  •           پیغام رسانی کی خدمات
  •            وڈیو نیٹ ورکس 
  •            پروفیشنل نیٹ ورکس

مقبول و معروف پلیٹ فارمز منتخب کریں

سماجی میڈیا پلیٹ فارم کئی برسوں کے دوران مقبول اور غیر مقبول ہوتے رہے ہیں۔ نئے فارمیٹس نے نئی خصوصیات کے ساتھ نمایاں مقبولیت حاصل کی، جبکہ دیگر معدوم ہو گئے۔ کچھ پلیٹ فارمز جو خالصتاً تصاویر شیئر کرنے کے لئے تھے، مثال کے طور پر، ان کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی کیوں کہ بہت سے دیگر افعال کے ساتھ مزید فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارمز ابھر کر سامنے آ گئے۔ کسی ایسے پلیٹ فارم میں سائن اَپ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں جس سے لوگ دور ہو رہے ہوں۔ ایسے پلیٹ فارمز منتخب کریں جو تصاویر شیئر کرنے کے زیادہ مستحکم اور مضبوط طریقوں کی پیشکش کرتے ہیں۔

دنیا بھر میں تقریباً 4 بلین سے زیادہ سماجی میڈیا صارفین موجود ہیں۔ نئے پلیٹ فارمز مستقل طور سے اُبھر رہے ہیں، ان میں بعض ایسے ہیں جو بالکل مقامی ہیں۔ اپنے ارد گرد مؤثر شخصیات، نوجوان لوگ اور ذہین انٹرنیٹ صارفین سے آپ کو پوچھنا چاہئے کہ وہ کون سے پلیٹ فارمز تجویز کرتے ہیں۔

انٹرنیٹ میں فوری تلاش کریں تاکہ آپ اس کا تعین کرسکیں کہ دنیا کے جس حصے میں آپ ہیں وہاں کون سے پلیٹ فارمز اس وقت "مقبول” ہیں۔

تلاش کی تجاویز

مقبول سماجی میڈیا نیٹ ورکس + [your country or region]

سماجی میڈیا صارفین کے اعدادوشمار + [your country or region]

وہاں جائیں جہاں آپ کے سامعین ہیں

اپنا پیغام اپنے سامعین تک لے کر جائیں۔

جب آپ سماجی میڈیا پلیٹ فارم کا انتخاب کر رہے ہوں، تو اس بات پر غور کریں کہ آپ جن لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں وہ اپنا آن لائن وقت کہاں صرف کرتے ہیں۔ آپ کا انتخاب اس بنا پر نہیں ہونا چاہئے کہ آپ کس پلیٹ فارم سے بخوبی واقف ہیں یا کون سا پلیٹ فارم آپ کی تنظیم کے انداز کے مطابق ہے۔ آپ کو خود سے پوچھنا چاہیئے کہ کون سے سماجی نیٹ ورکس کے بغیر آپ کے سامعین نہیں رہ سکتے۔

اس"مرحلہ وار گائیڈ کو استعمال کریں تاکہ آپ اپنی سماجی میڈیا حکمت عملی تشکیل دے سکیں اور تاکہ آپ اپنے ہدف کردہ سامعین کا تعین کرسکیں۔

کسی ایک یا دو پلیٹ فارمز پر ہی قائم رہیں

بیک وقت ہر جگہ ہونے کی کوشش نہ کریں۔ اپنی کمیونٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کسی ایک مرکزی پلیٹ فارم پر اپنی کاوشوں کو مرکوز کر دیں، اور اس کو بخوبی اور اچھی طرح استعمال کرنا سیکھیں۔

کیا صرف ایک پلیٹ فارم کو منتخب کرنا مشکل ہے؟ اپنے سامعین تک پہنچ کو یقینی بنانے کیلئے کیا آپ کو کوئی دو پلیٹ فارمز پر ہونے کی ضرورت ہے؟ اگر یہ بات ہے تو ایک ہی سائٹ پر مواد شائع کرنے اور بیک وقت اسے دیگر سائٹوں پر نقل کرنے کے ٹولز موجود ہیں۔

کوئی فری سماجی نیٹ ورک منیجر جیسا کہ بفر استعمال کریں تاکہ ایک سے زائد پلیٹ فارمز پر بیک وقت پوسٹنگ کرسکیں۔

آپ زیادہ سے زیادہ کوئی تین اکاؤنٹس کے لیے سائن اَپ کرسکتے ہیں، جن میں فیس بُک، انسٹاگرام، ٹویٹر، لِنکڈان ، اور دیگر شامل ہیں۔ اس کے بعد آپ بیک وقت یکساں مواد (فوٹوز، گرافک، متن) تینوں سروسز پر پوسٹ کرسکتے ہیں۔

سماجی نیٹ ورک کے دیگر فری مینیجرز ہیں جن کے بارے میں آپ تحقیق کرسکتے ہیں۔ مزید جاننے کے لیے آپ اپنے سماجی میڈیا مواد کی منصوبہ بندی میں پڑھیں۔

خود سے پوچھنے کے لئے اہم سوالات:

  • کیا میرے متعلقہ سامعین اس نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہیں؟ 
  • کیا یہ سماجی نیٹ ورک میرے مواد کو معقول بناتا ہے؟ مثال کے طور پر، میرے طویل تر مواد کے لیے ٹوئیٹر پر ٹویٹس بہت مختصر رہیں گے۔ 
  • کیا میں اس نیٹ ورک کے لیے مطلوبہ نوعیت کا مواد فراہم کرسکتا ہوں؟ اس پلیٹ فارم پر موجودگی برقرار رکھنے کے لئے کیا میرے پاس ضروری وسائل اور صلاحیتیں موجود ہیں؟

فیس بک پر ہماری کمیونٹی میں شامل ہوں

مشغول رہیں اور ہمارے فیس بک پیج کے ذریعہ ہماری وسیع تر کمیونٹی میں شامل ہوں

Go to Facebook